ETV Bharat / state

سپرنٹنڈینٹ نے آدھی رات کو صدر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا - ملازمین میں افراتفری مچ گئی

سپرنٹنڈینٹ نے باہڑا صدر ہسپتال کا دورہ کرکے ملازمین کو حیرت میں مبتلا کر دیا. ان کے اچانک دورے سے ملازمین میں افراتفری مچ گئی.

سپرٹینڈنٹ کا آدھی رات کو صدر ہسپتال کا دورہ

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 5:16 PM IST

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ہابڑا اسٹیٹ جنرل ہسپتال کے سپرنٹنڈینٹ ویوک بسواس نے رات ڈھائی بجے ہسپتال کا اچانک دورہ کیا.

ہسپتال سپرنٹنڈینٹ کا اچانک دورہ کرنے سے ملازمین کے درمیان افراتفری مچ گئی.کئی ملازمین کو آرام کرتے ہوئے پایا گیا

ہسپتال سپر نے اپنے دورے کے دوران پایا کہ زیادہ تر نرس اور دیگر ملازمین ڈیوٹی کے بجائے آرام کر رہے ہیں. انہوں نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا.

ہسپتال سپرنٹنڈینٹ ویوک بسواس نے کہا کہ رات کے وقت ہسپتال کا دورہ کرنے کا مطلب کسی کو ڈرا نہیں تھا. صرف یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ سب پر نظر رکھی جارہی ہے.

انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کا تہوار بالکل مختلف ہے. ہسپتال کے ملازمین کو ہر وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے.

ہسپتال سپر کے مطابق ریاست میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے. اس کے پھیلنے سے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

اس وقت تہوار کا موسم ہے.اس کے مدنظر ایمرجنسی شعبہ کھولنے کی ہدایت دی گئی ہے. تاکہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو.

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب شمالی 24پرگنہ کے حالات بہت خراب ہے. یہاں مریضوں کی تعداد تیزی بڑھ رہی ہے.

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز ساڑھے تین لاکھ کے قریب پہنچ گیا ہے.

کولکاتا اور شمالی 24 پرگنہ ضلع کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.