مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کی پولیس نے ترنمول کانگریس کے نومنتخب کونسلر کے قتل معاملے میں سپاری کلر کو گرفتار کرلیا ہے. پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے. Supari Killer Arrested for Murder of TMC Councilor
ذرائع کے مطابق مسلم اکثریتی علاقہ اترپاڑہ علاقے میں پناہ لینے والا سپاری کلر کو پہلے مقامی باشندوں نے پکڑ کر زبردست پٹائی کرتے ہیں اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع کرتے ہیں.
پولیس نے اگرپاڑہ علاقے کے جائے وقوع پر پہنچ کر بدمعاش کو گرفتار کر لی. بدمعاش کو ابتدائی مرہم پٹی کے بعد کھردہ تھانے میں لے کر واپس آئی جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.
پولیس نے کہا کہ گرفتار شخص کی شناخت امت پنڈت ہے. سی سی ٹی وی میں بھی امت پنڈت کو پوائنٹ بلینک رینج سے گولی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر شمالی 24 پرگنہ میں ترنمول کانگریس نومنتخب کونسلر اور پرولیا ضلع کے جھالدہ میں نو منتخب کانگریس کے کونسلر کو گولی مار کر قتل کرنے کا پیش آیا ہے.
یہ بھی پڑھیں:
شمالی 24 پرگنہ کے کھردہ تھانے کے تحت پانی ہٹی علاقے میں نامعلوم شخص کو ترنمول کانگریس کے نومنتخب کونسلر انوپم دتہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا. اس سے پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
دوسری طرف پرولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر دو سے کانگریس کے نومنتخب کونسلر تپن کندک کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا. پولیس نے معاملے میں مقتول نومنتخب کونسلر کے رشتہ داروں کو ہی حراست میں لیا ہے.