ETV Bharat / state

Stones Pelted At Vande Bharat Express مالدہ میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ - مالدہ ضلع کے کمار گنج اسٹیشن

مالدہ ضلع کے کمار گنج اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کے ذریعہ ہوڑہ نیوجلپائی کوڑی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔اس واقعے کے بعد بی جے پی نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔Stones Pelted At Vande Bharat Express

مالدہ میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ
مالدہ میں وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 1:23 PM IST

مالدہ:مغربی بنگال میں ہاوڑہ نیوجلیائی گوڑی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح کے چار دنوں بعد ہی تنازع سے دوچار ہوگیا ہے۔اس نئی ایکسپریس ٹرین کو لے کر بنگال کے لوگوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اسی درمیان مالدہ ضلع کے کمار گنج اسٹیشن کے قریب نامعلوم افراد کے ذریعہ ہوڑہ نیوجلپائی کوڑی کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس پر پتھراؤ کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے کے بعد مالدہ ضلع میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وندے بھارت ایکسپریس کمار گنج اسٹیشن سے نکل رہی تھی چند لوگوں نے چلتی ٹرین پر پتھراؤ شروع کردیا۔ Stones Pelted At Vande Bharat Express Connecting Howrah To New Jalpaiguri West Bengal

  • West Bengal | Stones pelted at Vande Bharat Express connecting Howrah to New Jalpaiguri, 4 days after its launch. The incident took place near Malda station. pic.twitter.com/Nm3XOmffpR

    — ANI (@ANI) January 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نامعلوم افراد کے ذریعہ پتھراؤ میں وندے بھارت ایکسپریس کے سی 13 کوچ کو نقصان پہنچا ہے۔ پتھراؤ کے اس واقعے میں دروازے کے شیشے میں دراڑ پڑنے کی اطلاع ہے۔ مشرقی ریلوے کے منیجر نے کہا کہ پتھربازی میں وندے بھارت ایکسپریس کو تھوڑا نقصان پہنچا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پورے معاملے پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے باوجود وندے بھارت ایکسپریس مقررہ وقت پر ہی نیو جلپائی گوڑی پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ وندے بھارت ایکسپریس میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعے سے ایکسپریس ٹرین کی حفاظت کی جا سکے۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی نے مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہدف تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ترنمول کانگریس کے لوگ ہی ملوث ہیں۔ ریلوے پولیس اور مغربی بنگال پولیس کو اس معاملے کی سختی سے تفتیش کرنی چاہیے تاکہ اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:Vande Bharat Express Inauguration وندے بھارت ایکسپریس کے افتتاح پر لگے مذہبی نعرے، ممتا بنرجی برہم

دوسری طرف حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے اس معاملے کو لے کر کوئی بیان سامنے نہیں آیا یے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 30 دسمبر کو وزیراعظم نریندر مودی نے ہاؤڑہ نیوجلپائی گوڑی کے درمیان پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا ورچوئل افتتاح کیا تھا۔ افتتاحی تقریب کے دوران بی جے پی کے حامیوں کی جانب سے جے شری رام کا نعرہ لگانے پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ناراض ہو گئی تھیں اور انہوں نے افتتاحی تقریب کے لیے بنائے گئے اسٹیج پر آنے سے انکار کردیا تھا۔ Stones Pelted At Vande Bharat Express Connecting Howrah To New Jalpaiguri West Bengal

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.