ETV Bharat / state

شبھیندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ

دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع ٹالی گنج میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور شبھیندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

شھبندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ
شھبندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ
author img

By

Published : Jan 18, 2021, 6:14 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہےحکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

شھبندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ
شھبندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ

گزشتہ ڈیڑھ دو مہینوں کے دوران ریاست میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں اب تک پچاس سے زائد لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بی جے پین کی ریلی
بی جے پی کی ریلی

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع ٹالی گنج میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور شھبندو ادھیکاری کی ریلی پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

وہیں مدنی پور ضلع کے نندی گرام میں ممتا بنرجی کے جلسے کے جواب میں بی جے پی کی جانب سے ترنمول کانگریس کی سربراہ کے مضبوط گڑھ ٹالی گنج میں شھبندو ادھیکاری اور ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت روڈ شو کا اہتمام کیا گیا۔

دلیپ گھوش
دلیپ گھوش

شھبندو ادھیکاری اور بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش روڈ شو کے دوران ایک گاڑی میں تھے تبھی نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ شروع ہو گیا۔

پتھراؤ کے سبب بی جے پی کے روڈ شو میں افراتفری مچ گئی حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

شھبندو ادھیکاری اور ریاستی صدر دلیپ گھوش نے مشترکہ طور پر اس واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

دوسری طرف مدنی پور ضلع کے تکھالی میں مرکزی وزیر دیباشری چودھری کے روڈ شو کے دوران نامعلوم شرپسندون کی جانب سے پتھراؤ کرنے سے چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کولکاتا میں بی جے پی کی ریلی کے دوران کیلاش وجے ورگیہ پر جوتا پھینکنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قانون واپس لینے کے بعد ہی کسانوں کی ناراضگی دور ہوگی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.