ETV Bharat / state

STF Recovered Explosives in Burdwan: بردوان میں دھماکہ خیز مادہ برآمد، ایس ٹی ایف کی کاروائی

مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف ٹیم کی نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران مسافر بس سے چار کیلو دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا۔ اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ STF Recovered Explosives in Burdwan

بردوان میں ایس ٹی ایف نے دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا

author img

By

Published : Apr 24, 2022, 8:39 PM IST

مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا تھانہ علاقے سے ایس ٹی ایف کی ٹیم نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران مسافر بس سے چار کیلو دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا۔ایس ٹی ایف کے ہاتھوں اس معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ اس کے بعد ضلع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم چلائی جا رہی ہے۔ STF Recovered Explosives in Burdwan

ذرائع کے مطابق ایس ٹی ایف نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بردوان ضلع کے کٹو سے کولکاتا آنے والی مسافر بسوں کی تلاشی شروع کی۔ تلاشی کے دوران ایس ٹی ایف نے دو لوگوں کو مشکوک سرگرمی پر شبہ ہوا۔ دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی۔ دونوں کے پاس سے دو-دو کیلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Police Action on Drug Smugglers in Bareilly: بریلی میں مبینہ منشیات اسمگلر کے خلاف پولیس کی کارروائی

ایس ٹی ایف نے کہا کہ دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی معاملے میں دو لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دونوں کی شناخت حشیب الشیخ اور ربعل الشیخ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ دھماکہ خیز مواد بہار سے بردوان پہنچائے گئے اور وہاں سے کولکاتا لانا تھا۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دونوں کو ایس ٹی ایف نے مزید پوچھ گچھ کے لئے کولکاتا میں واقع ہیڈ کوارٹر بھوانی بھون لایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کولکاتا کے ہری دیب پور تھانے کے تحت 41 پلی علاقے سے پولیس نے سڑک کے کنارے ایک آٹو رکشہ سے بم اور کارتوس برآمد کیا تھا۔ اس معاملے میں آج آٹھ لوگوں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.