ETV Bharat / state

STF Arrests Youth in Hooghly ہگلی میں ایس ٹی ایف کے ہاتھوں مشتبہ نوجوان گرفتار

اسپیشل ٹاسک فورس نے مرشد آباد کے ایک نوجوان دہشت گردی کے شبہ میں چچا کے گھر سے آج صبح پانچ بجے کے قریب گرفتارکر لیا۔ ملزم ہگلی کے داد پور تھانہ علاقہ کے امرا گاؤں کا رہنے والا ہے۔

ایس ٹی ایف کے ہاتھوں نوجوان گرفتار
ایس ٹی ایف کے ہاتھوں نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Apr 26, 2023, 10:46 AM IST

ایس ٹی ایف کے ہاتھوں نوجوان گرفتار

ہگلی: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع خفیہ سراغ رسانی ہیڈکوارٹر بھوانی بھون ذرائع کے مطابق ریاست کی اسپیشل ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے اسے مبینہ طور پر انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق شیخ نسیم گذشتہ اتوار کی شام تقریباً 5 بجے اپنی بیمار دادی کو دیکھنے داد پور آیا تھا۔ بدھ کی صبح تقریباً پانچ بجے پولیس کی ایک گاڑی امرا گاؤں میں داخل ہوئی جس کے بعد شیخ نسیم کو گرفتار کرکے داد پور تھانہ لے جایا گیا۔

وہیں گھر والوں کو معلوم ہوا کہ نسیم مبینہ طور پر عسکریت پسند سرگرمیوں سے وابستہ ہے۔ کافی دیر تک تھانے میں رکھنے کے بعد کولکاتا پولیس اسے کولکاتا لے آئی۔ چچا شیخ غلام نے بتایا کہ وہ اتوار کی شام 5 بجے ہمارے گھر آیا۔ اس نے کہا کہ وہ دیدا (دادی) کو دیکھنے آیا تھا کیونکہ ان کی طبیعت خراب تھی۔ پھر پولیس آئی اور اسے اپنے ساتھ لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں:HC on IIT Kharagpur Student کلکتہ ہائی کورٹ طالب علم کی لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا

منیر الاسلام نام کے ایک مقامی باشندہ نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ اصل میں کیا ہوا ہے۔ بھتیجا آیا کرتا تھا۔ ہمیں پتہ ہے کہ وہ اچھا لڑکا ہے۔ مرشد آباد میں رہتا ہے۔ اس کا خاندان بہت اچھا ہے۔ دادا اور نانا کے مقامی باشندوں سے اچھے تعلقات ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ نومبر میں منیر الدین خان نام کے شخص کو ریاستی پولیس کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر انتہاپسند تنظیم سے تعلق رکھنے کے الزام میں جنوبی 24 پرگنہ کے متھرا پور سے گرفتار کیا تھا۔ ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس کی انٹیلی جنس نے الزام لگایا کہ ریاست میں القاعدہ ماڈیول کے سلیپر سیل کے طور پر کئی افراد چھپے ہوئے ہیں۔ ریاستی پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس انہیں ڈھونڈنے اور اپنی تحویل میں لینے کے لئے میدان میں اتری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.