ETV Bharat / state

سبزیوں کی قیمت پر قابو پانے میں ممتا حکومت ناکام - آلو اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ

بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس، الیکش فنڈ جمع کرنے کے لیے آلو اور پیاز کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

سبزیوں کی قیمت پر لگام کسنے میں ممتا حکومت ناکام

author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:53 PM IST

مغربی بنگال بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دلیپ گھوش نے ممتا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'ممتا بنرجی کی سیاسی جماعت ترنمول کانگریس، انتخابات کے فنڈ جمع کرنے کے لیے سبزی تاجروں سے تاوان وصول رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ٹریڈرس سے زیادہ رقم وصولنے کی وجہ سے بازاروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ 'پیاز کی قیمتوں میں اضافے کی بات سمجھ آتی ہے۔ کیونکہ پیاز ناسک درآمد کیا جاتا ہے۔ اس لیے پورے ملک میں پیاز کی قیمتیں آسمان چھونے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں شیو سینا اور این سی پی کی حکومت ہے، وہاں پیاز کو لے کر سیاست کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکن آلو کا کیا؟ ہماری ریاست میں آلو کی پیدوار زیادہ ہے اس کے باوجود آلو کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

رکن پارلیمان کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس اگلے اسمبلی انتخابات کے لیے فنڈ جمع کرنے کے ارادے سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کروا رہی ہے۔ وہیں پارٹی کو لےکر بی جے پی کے ریاستی صدر نے کہا کہ 'پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے ہم سب متحد ہیں۔ اگلے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو تاریخی کامیابی دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح بنگال میں بھی سبزیوں کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.