ETV Bharat / state

Siddiqullah Chowdhury: صدیق اللہ چودھری نے لوگوں سے کتابوں کا مطالعہ کرنے کی اپیل کی - آسنسول میں وزیر لائبریری صدیق اللہ چودھری

بردوان ضلع کے آسنسول میں ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری (siddiqullah chowdhury ) نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں سے کتابوں کا مطالعہ کرنے کی اپیل کی۔

state minister  siddiqullah chowdhury ask people to read more book
Siddiqullah Chowdhury: صدیق اللہ چودھری نے لوگوں سے کتابوں کا مطالعہ کرنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:41 PM IST

مغربی بنگال کے بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں وزیر لائبریری صدیق اللہ چودھری (siddiqullah chowdhury ) عوامی جلسے کے دوران عوام سے کتابوں کے مطالعے پر زیادہ توجہ دینے کی بات کہی۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر صدیق اللہ چودھری (siddiqullah chowdhury ) نے کہاکہ کتاب ایک ایسی چیز ہے جس کے استعمال سے عوام کو تاحیات فائدہ پہنچتا ہے، لوگوں کو اس کی اہمیت سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔'

انہوں نے کہاکہ کتابوں کے مطالعے سے لوگوں کی تقدیر تک بدل سکتی ہے، لیکن افسوس کا عالم یہ ہے کہ موجودہ دور میں لوگ اس سے تھوڑی دور ہو گئے ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ حد تو یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی رہنما بھی کتاب نہیں پڑھتے ہیں۔ انہیں زیادہ پڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کے سوالوں کا معقول جواب دے سکے۔'

واضح رہے کہ چند دنوں قبل وزیر لائبریری صدیق اللہ چودھری نے ریاست میں 1500 لائبریریوں میں لائبریرین کی تقرری کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی انہوں نے لائبریرین کی تقرری کے عمل بھی جلد از جلد شروع کرنے کی بات کہی تھی۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.