ETV Bharat / state

'امت شاہ کے بار بار بنگال آنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا'

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 10:05 PM IST

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امت شاہ ایک دو بار ہی کیوں، دس مرتبہ آئیں۔ اس سے بنگال کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

'امت شاہ کے بار بار بنگال آنے سے کچھ فرق نہیں پڑےگا'

ریاست مغربی بنگال میں اگلے برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر بی جے پی کے اعلی رہنماؤں کے مغربی بنگال کے دورے پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک مہینے کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے کے لیے دوسری مرتبہ مغربی بنگال کے دو روزہ دورے پر آ رہے ہیں۔

وہیں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا ایک مہینے کے دوران دو مرتبہ مغربی بنگال کا دورہ کر چکے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ تیسری مرتبہ بنگال کے دورے کے لئے جلد ہی وہ نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنماؤں کے بنگال آنے سے کیا فائدہ ہوگا۔ اس سے وہ نہ انتخابات جیت سکتے ہیں اور نہ اقتدار میں آ سکتے ہیں۔ ہاں اتنا ضرور ہو سکتا ہے کہ لوگ پریشان ہو جائیں گے۔ بنگال کی عوام اب بی جے پی کے رہنماؤں کی تقریر تو دور کی بات، ان کی طرف دکھنا بھی پسند نہیں کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں رہنے والے تمام کانگریس، سی پی آئی ایم اور بائیں محاذ کے رہنما عوام کے درمیان رہتے ہیں۔ لیکن بی جے پی والے فلائٹ پکڑ کر آتے ہیں اور فلائٹ پکڑ کر چلے جاتے ہیں۔ ان کا بنگال کے لوگوں سے کوئی جذباتی لگاؤ بھی نہیں ہو سکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ رہنماؤں کی ترنمول میں شمولیت، مجلس کے لیے پریشانی کا باعث

وزیر تعلیم نے کہا کہ 'جے پی نڈا کے قافلے پر جو حملے ہوئے ہیں، وہ منصوبہ بند تھا۔ حملہ ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر ویڈیو گشت کرنے لگتی ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص جے پی نڈا کی گاڑی پر رڈ سے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ پورا ملک دیکھ رہا ہے۔ اس کے باوجود وزارت داخلہ تفتیشی کمیٹی تشکیل دیتی ہے۔'

انہوں نے بی بے پی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام جانچ ایجنسیاں مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کرتی ہیں۔ مرکزی حکومت ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو گرفتار کرنے کے لئے کسی بھی جانچ ایجنسی کو حکم کیوں نہیں دیتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.