مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے دو روزہ دورے کے دوران ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے اولڈ مالدہ اور انگریز بازار میونسپلٹی میں ترنمول کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم چلائی۔
ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم اور کانگریس کو ایک ہی سکے کے دو پہلو قرار دیا۔ Firhad Hakim Slams CPIM and Congress
ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما نے کہاکہ آج سے دس برس پہلے ممتابنرجی نے سی پی آئی ایم کو جڑ سے اکھاڑ کر خلیج بنگال میں پھینک دیا، آج لال جھنڈے کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے'۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس پورے ملک میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے آج وہ سی پی آئی ایم کے ساتھ ہاتھ ملا کر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے سامنے دوبارہ کھڑی ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔'
ان کا کہنا ہے کہ بنگال میں اگلے کئی دہائیوں تک ممتابنرجی ہی اقتدار میں رہے گی ان کے علاوہ کسی اور کو اقتدار تو دور کی بات ہے کسی الیکشن میں کامیابی نصیب نہیں ہو گی۔'
انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ریاستی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کی بھرپور کوشش کے باوجود ممتابنرجی کو نقصان نہیں پہنچا تو کمزور کانگریس اور سی پی آئی ایم مقابلہ کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: