ETV Bharat / state

Industrial Investment in West Bengal بنگال میں چھ سو كروڑ روپے كی سرمایہ كاری كا اعلان - وزیراعلیٰ ممتابنرجی كی قیادت

ریاستی وزیر صنعت چندریما بھٹاچاریہ نے كہا كہ ریاستی كابینہ نے مغربی بنگال میں چھ سو كروڑ روپے كی سرمایہ كاری كی اجازت دی ہے۔ اس سے ریاست میں تقریبا چار ہزار روز گار كے مواقع پیدا ہونے كی امید ہے۔ Industrial Investment in West Bengal

industrial investment
industrial investment
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 9:11 PM IST

كولكاتا: مغربی بنگال كے دارالحكومت كولكاتا میں واقع سیكٹریریٹ بلڈنگ نبنو میں وزیر اعلیٰ ممتابنرجی كی قیادت میں اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں كئی اہم فیصلے لیے گئے جس میں صنعتی ترقی اور سرمایہ كاری كے منصوبے بھی شامل ہیں۔ Industrial Investment in West Bengal

ریاستی وزیر صنعت چندریما بھٹاچاریہ نے كہا كہ كابینہ سے نئی سرمایہ كاری اور صنعتی یونٹ كے سلسلے میں تبادلہ خیال ہوا۔ آنے والے دن مغربی بنگال كے لوگوں كے لیے اہم ثابت ہو سكتے ہیں۔ ریاست میں بہت جلد بڑے پیمانے پر سرمایہ كاری ہونے كی امید ہے۔ سرمایہ كاری اور متعدد صعنتی یونٹ كی وجہ سے ریاست میں روزگار كے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ بھر پڑھیں:Bengal SSC scam سابق وزیر پارتھو چٹرجی كی جیل حراست میں توسیع

انہوں نے كہا كہ ریاستی كابینہ نے مغربی بنگال میں چھ سو كروڑ روپے كی سرمایہ كاری كی اجازت دی ہے۔ اس سے ریاست میں تقریبا چار ہزار روز گار كے مواقع كی امید ہے۔كابینہ نے 18 انڈسٹریل یونٹ اور پانچ انڈسٹریل پارك كی منظوری ملی ہے۔ اس كے ساتھ ساتھ ملك كی دوسری ریاستوں اور غیر ممالك سے آنے والے صنعت كاروں كے لیے بھی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ انہیں تمام تر سہولیات فراہم كرنے كی كوشش كی جائے گی۔ ان كا كہنا ہے كہ مغربی بنگال میں بازار پینٹس انڈیا لیمیٹیڈ، نیجلس گلوبل امپورٹ كے لیے پانا گڑھ میں جگہ دی جائے گی ۔اس كی مدد سے پانا گڑھ میں انڈسٹریل ہب بنانے كابھی منصوبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.