ETV Bharat / state

DA Protest ڈی اے میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ - ڈی اے میں اضافے

کولکاتا میں مہنگائی الاؤنس کے لئے احتجاج کررہے مظاہرین اورپولس کے درمیان جھڑپ کی وجہ سے پورا علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا۔پولس کے ساتھ جھڑپ میں مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس پر مظاہرین کو تھپڑ مارنے اور لاٹھی سے پٹائی کرنے کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔DA Protest

ڈی اے میں اضافے کیلئے سرکاری ملازمین کا مظاہرہ

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 8:32 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکومت کے ملازمین اور پنش یافتہ افراد کے الاؤنس کومرکزی حکومت کے ملازمین کے برابر الاؤنس کرنے کے مطالبے کو لے کر 30تنظیموں نے آج سڑکوں پر احتجاج کا اعلان کیا تھا۔State Govt Employess Clash With Police During DA Protest Near WB Assembly

مظاہرین نے اسمبلی کے مین گیٹ کے قریب احتجاج کیلئے جمع ہونا شروع ہوگیا تھا۔صورتحال پر قابو پانے کے لیے دھرم تلہ چوک پر پہلے سے ہی بڑی تعداد میں پولیس فورسیس تعینات کیا گیا۔

آکاش وانی بھون سے اسمبلی کی طرف مارچ کرتے ہوئے مظاہرین کی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پولیس فورسیس کو بڑی تعداد میں مظاہرین کو سنبھالنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑی۔

اسمبلی احاطے میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا۔ مظاہرین جیسے ہی اسمبلی کے مین گیٹ پر پہنچے تو وہاں بھی ان کی پولس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ مبینہ طور پر پولیس نے سرکاری ملازمین کو روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ مظاہرین، چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین، پولیس کی گاڑیوں میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کو کچھ مظاہرین کو ان کے گریبانوں سے گھسیٹتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس واقعہ میں کئی ریاستی سرکاری ملازمین زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:CM Mamata Banerjee وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا میگھالیہ کے موکروہ فائرنگ میں چھ لوگوں کی موت پر رنج وغم کا اظہار

سرکاری ملازمین دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے مطالبے کے لیے پرامن طریقے سے سڑک پر جمع ہوئے ہیں۔ لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی۔ان پر تشدد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد مظاہرین خون میں لت پت ہو گئے۔State Govt Employess Clash With Police During DA Protest Near WB Assembly

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.