ETV Bharat / state

State Govt Employee Protest کولکاتا میں ڈی اے میں اضافے کی مانگ پر سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری

author img

By

Published : Mar 31, 2023, 10:51 AM IST

ریاستی حکومت کی سخت تنقیدوں کے بعد بھی ڈی اے میں اضافہ کی مانگ پر سرکاری ملازمین کے احتجاج میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے۔ ڈی اے کی حمایت میں آج ہوڑہ اور سیالدہ سے دو جلوس نکالے گئے جو کولکاتا کے مرکزی علاقے شہید مینار پر آکر ختم ہوئے۔ اس جلوس کی وجہ سے کولکاتا شہر میں ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیا۔ State Govt Employee Protest

کولکاتا میں ڈی اے میں اضافہ لے کر سرکاری ملازمین کا احتجاج جاری

کولکاتا: مغربی بنگال میں ڈی اے میں اضافہ کو لے کر سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری ملازمین نے واضح کر دیا کہ جب تک ڈی اے میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک بھوک ہڑتال کے ساتھ ساتھ احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی اور محمد سلیم پہلے ہی احتجاج کر رہے سرکاری ملازمین کے اسٹیج پر پہنچ چکے گئے تھے۔ اس موقعے پر کانگریس لیڈر کوستوبھ باگچی بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈی اے کیلئے احتجاج کررہے سرکاری ملازمین کے خلاف جارحانہ تبصرہ کیا تھا۔ کوستوبھ باگچی نے کہا کہ اس ریاستی حکومت کے ساتھ کوئی تعاون پر مبنی کارروائی نہیں کی جا سکتی ہے۔ مسلسل عدم تعاون کی تحریک چلائی جائے۔ جب تک مطالبہ پورا نہیں ہوتا یہ تحریک جاری رہے گی۔

ایک عرصے سے سرکاری ملازمین کی تنظیم ڈی اے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کر رہی ہے۔ شہید مینار میدان میں سرکاری ملازمین احتجاج کررہے ہیں۔شہید مینار سے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔ 'جو حکومت ڈی اے نہیں دے سکتی، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔ جوائنٹ اسٹرگل فورم کی جانب سے تاپس چکرورتی نے کہا کہ ہم تین مطالبات پر تحریک جاری رکھیں گے۔ اے آئی سی پی آئی کے مطابق ملازمین کے ڈی اے کے واجبات کا فوری طور پر تصفیہ کیا جانا ہے۔ تمام آسامیوں کو فوری اور مستقل طور پر پُر کیا جائے اور مختلف سرکاری آسامیوں پر مستقل اور عارضی عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے چور ڈاکو ریمارکس کا بھی ایشو اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:TMC Leader Tapas Chatterjee بائیں محاذ دور حکومت میں سفارش کی بنیاد پر نوکریاں دی جاتی تھیں: تاپس چٹرجی

گذشتہ روز بدھ کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ڈی اے کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے ریاستی سرکاری ملازمین کو 'چور اور ڈاکو' قرار دیا تھا۔ پلیٹ فارم پر کھڑے ہو کر انہوں نے کہا کہ ان سب چوروں کو نوکریاں مل گئی ہیں۔ یہ چور اور لٹیرے ڈی اے کے پلیٹ فارم پر بیٹھے ہیں۔ اس تناظر میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مطالبات کے حصول کے لیے لڑ رہے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ ہمیں چور اور ڈاکو کہہ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.