مغربی بنگال حکومت کی جانب سے مکل رائے کی سکیورٹی کا ذمہ ریاستی پولیس کے سپرد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریاستی سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو سے موصولہ اطلاع کے مطابق مکل رائے کو سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے مغربی بنگال پولیس کو اس کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس اب مکل رائے کی سکیورٹی انتظامات کو لے کر فیصلہ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مکل رائے تقریباً ساڑھے چار برس بعد بی جے پی کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئے۔ مکل رائے اپنے بیٹے شبرانس رائے کے ساتھ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سیکرٹری اور رکن پارلیمان ابھیشک بنرجی نے سالٹ لیک کے ایک ہسپتال میں زیر علاج مکل رائے کی اہلیہ کی عیادت کرنے کے لئے پہنچ گئے تھے۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی کے بارے میں مکل رائے نے کیا کہا؟
ترنمول کانگریس کے قیام سے لے کر 34 برس بعد لیفٹ فرنٹ کی حکومت گرانے میں ہر وقت ممتابنرجی کے ساتھ رہنے والے مکل رائے کا شمار تجربہ کار اور کامیاب سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ اسی وجہ سے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشک بنرجی بھی مکل رائے کے خلاف کچھ نہیں کہتے ہیں۔