ETV Bharat / state

مغربی بنگال حکوت اور مشرقی ریلوے کے درمیان اہم میٹنگ آج شام

author img

By

Published : Nov 2, 2020, 1:47 PM IST

ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان لوکل ٹرین خدمات کی بحالی پر آج شام اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔

مغربی بنگال حکوت اور مشرقی ریلوے کے درمیان اہم میٹنگ آج شام
مغربی بنگال حکوت اور مشرقی ریلوے کے درمیان اہم میٹنگ آج شام

مغربی بنگال حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان ریاست میں کورونا وائرس کے گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات بحالی پر میٹنگ ہونے والی ہے۔

ریاستی حکومت اور مشرقی ریلوے کے درمیان اہم میٹنگ آج شام ہونے والی ہے۔ اس میٹنگ میں ریلوے خدمات کی بحالی سے متعلق اہم فیصلہ ہو سکتا ہے۔

چیف داخلہ سکریٹری الاپن بنرجی نے کہا کہ ‘یہ میٹنگ کئی اعتبار سے اہم ہے، اس میٹنگ کے لئے پوری تیاری کی گئی ہے۔’

انہوں نے کہا کہ 'حکومتی گائیڈ لائن کے تحت لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا منصوبہ ہے مسافروں کو حکومتی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

چیف داخلہ سکریٹری کے مطابق صحت انتظامیہ سے منسلک ملازمین کے لئے خصوصی ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ہے۔

دوسری طرف مشرقی ریلوے کے مطابق حکومتی گائیڈ لائن کے تحت ٹرین خدمات بحال کی جاتی ہے تو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرنے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ‘محدود ٹرین خدمات بحال کرنے سے مسئلہ ختم ہونے کے بجائے اور پیچیدہ ہو جائے گا۔ ’

مشرقی ریلوے کے مطابق عام مسافروں کے لئے زیادہ تعداد میں ٹرین چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ان کی پریشانی کم ہو سکے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال میں گزشتہ 24 مارچ سے لوکل ٹرین خدمات معطل ہے۔

گزشتہ روز ہوڑہ کے اولڈ اسٹیشن پر اسپیشل اسٹاف ٹرین پر سوار ہونے کو لے کر عام مسافروں اور ریلوے پولیس کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.