کولکاتا: بھارتی فٹبال کی تاریخ کے قدیم ترین سوا سو سالہ ملی کھیل ادارہ محمڈن اسپورٹنگ کے سابق تجربہ کار فٹبالر اور کپتان شیخ فیض نے اپنی زندگی کی نئی اننگ کی شروعات کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسٹار فٹبالر شیخ فیض کی شادی ہوئی. اس موقع پر کلب انتظامیہ اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں موجود تھے۔ Star footballer Sheikh Faiz's Wedding Ceremony
محمڈن اسپورٹنگ کلب کے جنرل سیکرٹری دانش اقبال اور صدر امیرالدین بوبی سمیت تمام اراکین نے اپنے سابق اسٹار فٹبالر شیخ فیض کی شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ اگلے ماہ 16 اگست سے شروع ہونے والا ڈورنڈ کپ 2022 کی تیاریاں شروع کردی ہے. محمڈن اسپورٹنگ اپنے ہوم گراؤنڈ میں سیزن 23-2022 کے لیے پختہ تیاریوں میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- مہاراشٹر میں انوکھی شادی، 36 انچ کا دلہا، 31 انچ کی دلہن
- Jennifer Lopez and Ben Affleck Wedding: منگنی کے بیس سال بعد جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک نے شادی کرلی
محمڈن اسپورٹنگ نے نئے سیزن کے لیے مضبوط اور متوازن ٹیم بنانے کی کوشش کی ہے. آئی ایس ایل کے کئی اسٹار کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم گزشتہ سیزن میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 لیگ کی چمپیئن بنی. آئی لیگ قومی چمپیئن شپ مقابلے میں رنراپ رہی تھی۔