ETV Bharat / state

Several Injured As Stage Collapses: یومِ عاشورہ کے موقع پر ایوارڈ تقسیم کے دوران اسٹیج منہدم، متعدد افراد زخمی - الدہ ضلع کے نیتاجی نگر

مالدہ میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین تعزیہ کے لئے تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقسیم ایوارڈ کے موقع پر اچانک اسٹیج منہدم ہونے کا واقعہ پیش آیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ Stage collapses during tazia felicitation

یومِ عاشورہ کے موقع پر ایوارڈ تقسیم کے دوران اسٹیج منہدم ، متعدد افراد زخمی

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 6:11 PM IST

مالدہ: مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے نیتاجی نگر موڑ پر یومِ عاشورہ کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ تقسیم کی تقریب کے دوران اچانک سے اسٹیج منہدم ہونے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔Stage collapses in maldah

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے نیتاجی نگر موڑ پر مقامی کلب کی جانب سے محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر بہترین تعزیہ کے لئے تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقسیم ایوارڈ کے موقع پر اچانک سے اسٹیج منہدم ہوگیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ اس واقعے کے رونما ہونے سے افراتفری مچ گئی۔ پولیس اور مقامی باشندوں کی مدد سے زخمیوں کو ضلع محکمہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا۔

پولیس نے کہا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسٹیج پر ضرورت سے زیادہ لوگوں کے آنے کے سبب اسٹیج منہدم ہو گیا۔ کلب انتظامیہ نے کہا کہ تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی شروعات میں سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی اسٹیج پر ضرورت سے زیادہ لوگ آ گئے جس کی وجہ سے اسٹیج منہدم ہوگیا۔ سابق کاؤنسلر پرسنجیت داس نے کہا کہ اس طرح کا واقعہ پیش آنا بد قسمتی کی بات ہے۔ اس پر کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

wall collapses In Malegaon : مالیگاؤں: ادارے کی دیوار منہدم، تین بچے شدید زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.