ETV Bharat / state

SSC Scam Case اساتذہ تقرری معاملے میں سی بی آئی نے ابتدائی جانچ کی رپورٹ عدالت میں پیش کی - پرائمری اسکولوں کےلئے ہوئی تقرری میں بدعنوانی

سی بی آئی نے پرائمری اسکولوں کےلئے ہوئی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کی ابتدائی رپورٹ کلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کی ہے۔ سی بی آئی کی رپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرائمری کی دوسری بھرتی کی فہرست سے متعلق دستاویزات کی عمر یا دستاویزات کتنی پرانی ہیں، سی ایف ایس ایل رپورٹ میں واضح نہیں کیا جا سکتا۔ ابتدائی طور پر تحریری امتحان میں بیٹھے بغیر نوکری لینے والوں کی شناحت کی گئی ہے۔ Calcutta High Court on SSC Scam Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 7:17 PM IST

کولکاتا: سی بی آئی نے پرائمری اسکولوں کےلئے ہوئی تقرری میں بدعنوانی کی جانچ کی ابتدائی رپورٹ بندلفافے میںکلکتہ ہائی کورٹ میں پیش کردی ہے۔اس پورٹ میں پارتھوچٹرجی کے کردار پر کئی اہم انکشافات کئے گئے ہیں ۔جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے رپورٹ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ جج نے رپورٹ دیکھنے کے بعد کہا کہ میں اندھیرے میں روشنی کی امید ہے۔Calcutta High Court

سی بی آئی کی رپورٹ نے عدالت کو بتایا کہ پرائمری کی دوسری بھرتی کی فہرست سے متعلق دستاویزات کی عمر یا دستاویزات کتنی پرانی ہیں، سی ایف ایس ایل رپورٹ میں واضح نہیں کیا جا سکتا۔ ابتدائی طور پر تحریری امتحان میں بیٹھے بغیر نوکری لینے والوں کی شناحت کی گئی ہے۔

جانچ میں پارتھوچٹرجی کے باڈی گارڈ فیملی کے 10 افراد کی ملازمت سے متعلق کئی اہم حقائق بھی سامنے آئے ہیں۔ جج نے سی بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ پر ابتدائی اطمینان کا اظہار کیا۔ تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ 4 نومبر کو سی بی آئی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہائی کورٹ کو تحقیقات کی پیش رفت کی رپورٹ کریں۔ جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے جمعہ کو پرائمری ایجوکیشن بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ مطلع کرے کہ 2016 اور 2020 کے پرائمری ٹیچر کی بھرتی کے عمل سے میرٹ لسٹ نمبر کی تقسیم سمیت مکمل معلومات کو کیسے ظاہر کیا جائے۔

پرائمری ٹی ای ٹی 2014 بھرتی کرپشن کیس۔ ہائی کورٹ نے 273 افراد کی دوسری تقرری فہرست میں تمام تقرریاں منسوخ کر دیں۔ دوسری بھرتی لسٹ سے متعلق پرائمری ایجوکیشن بورڈ کی تمام دستاویزات ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئیں۔ ہائی کورٹ نے دوسری بھرتی کی فہرست سے متعلق تمام دستاویزات کی ابتدائی جانچ کی ہدایت دی تھی ۔سی بی آئی نے آج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے بنچ کو ایک بند لفافے میں خط دوسری بھرتی کی فہرست کے تمام دستاویزات کی ابتدائی رپورٹ پیش کی ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل فردوس شمیم نے کہا کہ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے دو ممبران ایمیلیا اور دیبجیوتی گھوش کے حلف نامے میں ایک اضافی نمبر دینے کے حوالے سے متضاد دعوے ہیں۔ اب بڑا سوال یہ ہے کہ کیا بورڈ میں اضافی 1 نمبر دینے کے بارے میں کوئی فیصلہ ہوا؟ اس تناظر میں سی بی آئی کی جانب سے ڈپٹی سالیسٹر جنرل بلبدل بھٹاچاریہ نے کہا کہ سی بی آئی کی رپورٹ میں کچھ واضح اشارے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Teacher Recruitment Case: کلکتہ ہائی کورٹ نے ٹیچر بھرتی معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات کے حکم کو باقی رکھا

یواین آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.