ETV Bharat / state

India VS New Zealand T20: بھارت - نیوزی لینڈ  ٹی- 20 میچ  کے مدنظر میٹرو ریل کے اوقات میں توسیع

ایڈن گارڈن میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی-20 (T20 international match) میچ کے مدنظر رات دو بجے تک میٹرو ریل چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

بھارت-نیوزی لینڈ ٹی- 20 میچ  کے مدنظرمیٹرو خدمات کے وقت میں توسیع

author img

By

Published : Nov 21, 2021, 5:35 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن (Eden Garden) میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جائے گا۔

بھارت-نیوزی لینڈ ٹی- 20 میچ کے مدنظرمیٹرو خدمات کے وقت میں توسیع

ایڈن گارڈن میں کھیلے جانے والے بھارت - نیوزی لینڈ ٹی- 20 میچ کے مدنظر رات 2 بجے تک میٹرو خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کولکاتا میٹرو ریل نے تیسرے اور آخری ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کے مدنظر میٹرو سروسز کو دیر رات تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ شیدائیوں کو کسی بھی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹرو ریل خدمات کو دیر رات جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی انتظامات بھی سخت کئے گئے ہیں۔

دوسری طرف کولکاتا ٹریفک پولیس نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ٹی - 20 انٹرنیشنل میچ کے مدنظر مختلف سڑکوں کے روٹ بدل دیا گیا ہے۔

دن میں دو بجے سے ہی ایڈن گارڈن جانے والی تمام سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاکہ میچ سے پہلے اور اس کے بعد ٹریفک سے کسی کو کوئی پریشانی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: IND vs NZ 1st T20: نیوزی لینڈ پر جیت کے ساتھ بھارت کی شروعات

انہوں نے کہا کہ آمدورفت نظام کو آسان اور بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کے لئے پہلے ہی اعلان کیا جا چکا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.