مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ اور سیاسی سرگرمیاں دونوں انتہائی عروج پر ہے.
انتخابی کمیشن پہلے ریاست میں پرامن انتخابات کرانے کی کوشش میں مصروف تھا اور اب کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان اس بیماری میں مبتلا افراد سے ووٹ کرانے کے لیے فکر مند ہو چکی ہے.
انتخابی کمیشن کی جانب سے کورونا وائرس میں مبتلا ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں.
ریاستی انتخابی کمیشن سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے چار مرحلوں کی ووٹنگ کے لیے کئی حکمت عملی بنائی گئی ہے.
ان میں کورونا وائرس میں مبتلا ووٹرز کے گھر گھر جا کر بیلیٹ پیپر کے ذریعہ ووٹ ڈالوانا ہے لیکن اس کے لئے ووٹرز کے رجسٹریشن نہیں ہونے کی وجہ سے ان کی نشاندہی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
ذرائع کے مطابق انتخابی کمیشن کی حکمت عملی یہ ہے کہ پہلے اس بیماری میں مبتلا ووٹرز کی نشاندہی کی جائے اور اس کے بعد ان کے لئے ووٹنگ کا انتظامات کیے جائیں.
اس کے لئے ہر علاقے میں ایک ایک اسپیشل موڈل آفیسر کی تعیناتی کو لازمی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ تمام لوگ کورونا گائیڈ لائن اور حفاظتی تدابیر کے تحت ووٹ ڈال سکیں.
دوسری جانب انتخابی کمیشن کی جانب سے موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2021 کے چار مرحلے گزر چکے ہیں. اس دوران اب تک ساڑھے کروڑ لوگوں نے ووٹ ڈالے ہیں.
چار مرحلوں کے دوران ساڑھے تین کروڑ ووٹرز میں سے اب تک صرف ایک شخص کو کورونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے. انتخابی مہم اسی سلسلے کو آگے بھی برقرار رکھنے کی کوشش میں مصروف ہے.
واضح رہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی سرگرمیوں کے درمیان ریاستی انتخابی کمیشن نے کورونا وائرس پر قابو پانے اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کے لئے آل پارٹی میٹنگ طلب کرنے کا اعلان کیا ہے
الیکشن کمیشن کا کورونا سے متاثر ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات - گائیڈ لائن پر سختی
انتخابی کمیشن کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ووٹرز کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تاکہ وہ ووٹ ڈال سکیں۔