مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ترنمول کانگریس اقلیتی سیل کے صدر رمضان شیخ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ تمام اعلیٰ رہنماؤں نے تعزیت پیش کی۔
ترنمول کانگریس کے رہنما رمضان شیخ کی عمر 56 برس تھی۔ جنوبی 24 پرگنہ ضلع کی سبھادپتی شمیمہ شیخ کے شوہر تھے۔ اطلاع کے مطابق رمضان شیخ گزشتہ چند دنوں سے بیمار تھے۔ انہیں گزشتہ روز ہی کولکاتا کے ایک نجی ہسپتال سے چھٹی ملی تھی، وہ اپنے گھر پر ہی علاج کروا رہے تھے۔
آج اچانک دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی موت پر ضلع سبھادپتی شمیمہ شیخ نے کہا کہ چند ہفتہ قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی تھی، لیکن یہ کسی کو معلوم نہیں تھاکہ ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوگی۔ ضلع سبھادپتی شمیمہ شیخ کے مطابق وہ (رمضان شیخ ) ایک معمولی پارٹی ورکر کی حیثیت سے اپنا سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہیں لفٹ فرنٹ مخالف رہنما کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
کولکاتا: بینک ملازم کی پٹائی
واضح رہے کہ رمضان شیخ جنوبی 24 پرگنہ کے وشنوپور کے باقر ہاٹ محلے سے سیاسی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2009 میں ضلع سبھادپتی کے عہدے پر فائز کیا گیا۔ اس کے بعد وہ ریاستی سطح کی سیاست میں شامل ہو گئے۔ ان بیوی شمیمہ شیخ کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع سبھادپتی مقرر کیا گیا۔