بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب اسپن گیندبازوں میں سے ایک ہر بھجن سنگھ نے سا بق کپتان سوروگنگولی کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر بنتے ہی بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نئے باب کا آغاز ہو ا۔
انہوں نے کہاکہ سورودادا اپنے دور میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو جس طرح سے منظم کیا اور مسلسل کامیابی کی راہ پر لائی ٹھیک اسی طرح بی سی سی آ ئی کے صدر رہتے ہوئے کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
ہر سنگھ نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی باگ ڈور ایک اچھے اور ایماندار شخص کے ہاتھوں میں گئی ہے۔
بھارتی اسپن گیند باز نے کہاکہ سوروگنگولی اس مقام پر رہتے ہوئے بھارتی کرکٹ کی ترقی کے لیے جو کام کریں گے اسے فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔وہ مثالی صدر بنیں گے۔
کرکٹ کی ترقی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ دنیشن کارتک کوٹیم میں شامل کرنے کا مطلب ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ اس سے اچھی مثال اور کیا ہو سکتی ہے۔
آ ئی پی ایل میں کھیلنے کے سوال پر پربھجن سنگھ نے کہاکہ یہ ایک بڑا سوال ہے ۔ بی سی سی آ ئی کی جانب سے مجھے دوسرے کرکٹ لیگ میں کھیلنے کی اجازت ملتی ہے یقینا میں کھیلوں گا۔
2016 میں کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کیق قیادت میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرچکے پربھجن سنگھ نے کہاکہ میں کسی کے درمیان موازنہ کرنے کے لیے نہیں بیٹھا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ دونوں اپنے اپنے دور کے بہترین کرکٹروں میں سے ایک ہیں ۔ ان میں سے کسی کو ایک کامیاب اور دوسرے کو کمتر نہیں کہا جا سکتا ہے ۔
غور طلب ہے کہ پربھجن سنگھ کرکٹ کے طویل فارمیٹ 417 وکٹیں اور ون ڈے فارمیٹ میں260 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ کرکٹ کے مختصر فارمیٹ ٹی۔20 میں ان کی کار کردگی شاندار رہی ہے۔
: