بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گنگولی نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو وہ مغربی بنگال حکومت کو ایڈن گارڈن کورنٹائن کا استعمال کرنے کے لئے دے سکتے ہیں۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں اب تک 500 سے بھی زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور 10 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو ملک بھر میں 21 دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔
سابق بھارتی کرکٹ کپتان سورو گنگولی نے کہاکہ اگر حکومت ہم سے کہے گی تو ہم ضرور ایڈن گارڈن کو استعمال کرنے کے لئے دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم سے جو بن سکے گا وہ ہم کریں گے، اس سے ہمیں کوئی دقت نہیں ہے۔ انسان ہیں اور انسانیت کی خدمت کرنا ہی ہماری اولین ترجیح ہے۔
اس سے پہلے پڈوچیری کرکٹ ایسوسی ایشن نے بھی توٹی پیٹ کیمپس کو کورونا وائرس کے مریضوں کو کوارنٹائن میں رکھنے کے لئے دینے کی تجویز دی تھی۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے 23 مارچ کو ہی ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
اس سے قبل انہوں نے ریاست کے یونیورسٹیوں، کالجوں اور سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں سمیت تمام تعلیمی اداروں کو 15 ایرپل تک لاک ڈاؤن کرچکی ہیں۔
ایک ہفتہ پہلے ہی ہاٹل، ریستوراں، پب سمیت تمام تفریح گاہوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کولکاتا پولیس اور مغربی بنگال پولیس لاک ڈاؤن کوکامیاب بنانے کے لئے طاقت کامظاہرہ کر رہی ہے۔