ETV Bharat / state

بنگال کی تقسیم کے مطالبے کے خلاف راج بھون کے سامنے احتجاج

بی جے پی کے مختلف رہنماؤں کی جانب سے شمالی بنگال کو علیٰحدہ ریاست بنانے کے مطالبے کے خلاف آج راج بھون کے سامنے احتجاج کیا گیا۔ راج بھون کے سامنے ترنمول کانگریس کے حامیوں سمیت پیشہ ور جادوگر سومن دے اور ان کی بیٹی نے احتجاج کیا۔ سومن دے نے جادوگر کے بھیش میں ہی راج بھون کے سامنے احتجاج کیا۔

بنگال کی تقسیم کے مطالبے کے خلاف راج بھون کے سامنے احتجاج
بنگال کی تقسیم کے مطالبے کے خلاف راج بھون کے سامنے احتجاج
author img

By

Published : Jun 24, 2021, 9:27 PM IST

ریاست مغربی بنگال کو ایک بار پھر سے تقسیم کئے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی کے کئی رہنماؤں کی جانب سے مغربی بنگال سے شمالی بنگال کو الگ کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

شمالی بنگال سے بی جے پی کے لوک سبھا رکن جان برالا اور راجو بستا کی جانب سے شمالی بنگال کو علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر شمالی بنگال کے دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

گورنر کے سامنے بھی بی جے پی رہنماؤں نے شمالی بنگال کو مغربی بنگال سے الگ کرکے ایک علیحدہ ریاست بنانے کی اپیل کی ہے۔ اسی کے خلاف آج راج بھون کے سامنے ایک الگ انداز میں احتجاج کیا گیا۔ معروف پیشہ ور جادو گر سومین دے اور ان کی بیٹی تتلی دے نے راج بھون کے سامنے بنگال کی تقسیم کے مطالبے کے خلاف احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں:ضمنی اسمبلی الیکشن کے بعد ہی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات ہوں گے: ممتا

راج بھون کے سامنے جادو گر کے لباس میں احتجاج کر رہے سومن دے نے کہا کہ ہم کسی طرح بنگال کو ایک بار پھر تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔ مجھے مکمل یقین ہے کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی کبھی بنگال کو تقسیم نہیں ہونے دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ شمالی بنگال، بنگال سے کبھی الگ نہیں ہو سکتا ہے۔سومن دے نے کہا کہ انہوں نے گورنر جگدیپ دھنکر کو یہ پیغام دینے کے لئے راج بھون کے سامنے احتجاج کیا کہ وزیر اعلی ممتا بنرجی بنگال کو کبھی بھی تقسیم نہیں ہونے دیں گی۔

سومن دے ترنمول کانگریس کے حامی بھی ہیں۔ راج بھون کے سامنے دفعہ 144 نافذ ہونے کی وجہ سے احتجاج کرنے کے لئے سومن دے اور ان کی بیٹی کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا اور ان کو ہئیر اسٹریٹ تھانہ لے گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.