کولکاتا:مغربی بنگال سیکریٹریٹ نبنو کے ذرائع کے مطابق عالمی بینک نے ریاستی حکومت کو 3,200کروڑ کے قرض کی منظور دیدی ہے۔ بنیادی طور پر یہ رقم انفرااسٹرکچر کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔ نوبنو ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک سے ملنے والی زیادہ تر رقم سڑکوں کی بہتری پر خرچ کیا جائےگا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پنچایت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی بھی اس میں شامل ہے۔
سڑکوں کے علاوہ ریاستی حکومت واٹر ٹرانسپورٹ کو بھی خصوصی اہمیت دینا چاہتی ہے۔ تاہم، یہ رقم کتنی اور کہاں خرچ کی جائے گی، ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، ریاستی وزیروزیر پلک رائے نےکہا کہ یہ رقم ورلڈ بینک سے آرہی ہے۔ تاہم یہ رقم انفراسٹرکچر کی ترقی پر کس طرح خرچ کی جائے گی اس بارے میں کچھ بھی طے نہیں ہوا ہے۔
ریاستی حکومت اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی یہ شکایت رہی ہے کہ مرکز ی حکومت نے سڑک اسکیم کے لیے رقم روک لی ہے۔ مرکزی حکومت سے بار بار ملاقات اور درخواست کرنے کے باوجود مرکزی حکومت فنڈ جاری نہیں کررہی ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے فنڈ کے اجرا کے تاخیر کے بعد ریاستی حکومت نے اپنے فنڈ سے ہی دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا تھا۔
ریاستی وزیر خزانہ چندریما بھٹاچاریہ نے گزشتہ بجٹ اجلاس میں ریاستی بجٹ پیش کرتے ہوئے ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا۔ جسے رستشری پروجیکٹ کا نام دیا گیا تھا۔بجٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ اس منصوبے کے تحت 11500 کلومیٹر سڑکیں بنائی جائیں گی۔ اس پروجیکٹ کے لیے 3 ہزار کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ راستاشری میں نئی سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ پرانی سڑکوں کی مرمت کا بھی ذکر تھا۔ وہ کام بھی ضلع میں شروع ہو چکا ہے۔ نوبنو کے ذرائع کے مطابق ندیا ضلع اب بھی نوکریوں کے معاملے میں سرفہرست ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata in Spain ممتا نے اسپین سمیت دنیا بھر کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں کو بنگال مدعو کیا
ماہرین کے مطابق ریاستی حکومت کے لیے عالمی بینک سے قرض کے ذریعے یہ رقم ملنا راحت کی بات تھی۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کئی انتظامی میٹنگوں میں کہا تھا کہ انہیں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے لیے مختلف شعبوں کے بجٹ میں کٹوتی کرنی پڑرہی ہے۔تیسری مرتبہ وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے واضح کیاتھا کہ اس مرتبہ ریاست میں صنعت کاری ان کے پیش نظر ہے۔ ریاست میں سر مایہ کاری کے مقصد سے ہی ممتا بنرجی اسپین کے دورے پر ہیں ۔