کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ٹالی گنج میں واقع پروڈکشن کمپنی نے کلکتہ ہائی کورٹ سے اور ایس کے موویز کے اسٹوڈیو کو مسمار کرنے کے فیصلے پر روک لگانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کلکتہ میونسپلٹی کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل کی ہے۔ SK Production Company Appeal To Calcutta High Court To Stop Studio Demolition Notice
ایس کے موویز کے بابورام گھوش روڈ پروڈکشن ہاؤس کے اسٹوڈیو میں گزشتہ جمعرات کی علی الصبح خوفناک آگ لگ گئی تھی۔ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ آگ لگنے سے اسٹوڈیو کے گودام میں موجود کئی سامان جل گئے۔ آس پاس کی کچی آبادیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے بعد ہی میونسپلٹی نے گودام کو گرانے کا فیصلہ کیا۔ اب پروڈکشن کمپنی نےانہدامی کارروائی پر روک لگانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ بدھ کو جسٹس انیرودھ رائے کی بنچ میں سماعت ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:PM Modi visit Kedarnath پی ایم مودی کا کیدارناتھ اور بدری ناتھ دورہ آج
کولکاتا شہر نے جمعرات 13 اکتوبر کی صبح ایک خوفناک آگ دیکھی۔ ایس کے موویز کا اسٹوڈیو گودام جل کر راکھ ہو گیا۔ اسی شام تنظیم کے سربراہ اشوک دھانوکا کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ ’آج صبح ہمارے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے ہم بہت دکھی اور غمزدہ ہیں۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ ان لوگوں کے شکر گزار ہیں جو اس مصیبت کے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ SK Production Company Appeal To Calcutta High Court To Stop Studio Demolition Notice