ETV Bharat / state

مندر میں بھگدڑ، چھ ہلاک - موت

شمالی 24 پرگنہ کے کھچوا میں واقع ایک مندر میں مسلسل بارش کے دوران دیوار گرنے کے بعد بھگدڑ کے سبب چھ افراد ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

مندر میں بھگدڑ سے چھ لوگوں کی موت،متعدد زخمی
author img

By

Published : Aug 23, 2019, 6:32 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:35 AM IST

ہلاک ہونے والے افراد کے کنبے کووزیراعلیٰ کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے كچھوا میں واقع ایک مندر کی دیوار گرنے کے بعد بھگدڑ کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت جبکہ دو کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اس حادثے میں 29 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ رات بڑی تعداد میں لوگ لوک ناتھ بابا مندر میں جنم آشٹمي منا رہے تھے کہ اسی دوران دیوار گرنے کی خبر پھیلنے کے بعد مچی بھگدڑ میں دو لوگوں کی دبنے سے موت ہوگئی جبکہ دیگر دو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

مندر میں بھگدڑ سے چھ لوگوں کی موت،متعدد زخمی

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے زخمیوں کی عادت کے لیے کلکتہ مڈیکل کالج اینڈہستپال کادورہ کیا۔اس کے بعد ممتابنرجی نے کہاکہ ہمیں رپورٹ ملی ہے کہ مندرکے احاطے میں دیوار گرنے کے بعد بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد کی موت ہوگئی ہے اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے کنبوں کے دکھ میں میں بھی برابرکی شرک ہوں۔ میں دعا کرتی ہوں کہ وہ جلد سے جلد اس صدمے سے ابھر سکیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہلاک ہونے والے افرادکے کنبے کووزیراعلیٰ کی جانب سے پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ شدید طور پر زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے اورمعمولی طورپر زخمی ہونے والے لوگوں کو 50۔50 ہزارروپنے دینے کا اعلان کیا ۔

ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی کے مطابق یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے ۔ اس پر کسی کو سیاست کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔لوگوں کے دکھ میں شامل ہونا ہی بڑی بات ہے۔اس پربیان بازی اچھی بات نہیں ہے۔

ممتابنرجی نے اپنے وزراء کواس واقعے پر سختی سے نظررکھنے کی ہد اہت دی ہے۔ اس واقعہ سے متعلق مزید جانکاری حاصل کرنے کو کہا ہے۔ اس کے علاوہ وزراء کو عام لوگوں کے درمیان رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ ممتابنرجی کے علاوہ ریاستی وزیر چندریمابھٹاچاریہ،جیوتی پریہ ملک زخمیوں کوددکھنے کے لیے کولکاتا نیشنل میڈیکل کالج میں پہنچے ۔

لوک ناتھ برہمچاری کا یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سال لاکھوں افراداس مندر میں جمع ہوتے ہیں ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نیشنل میڈیکل کالج و اسپتال جاکر مریضوں سے ملاقات کی اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد پہنچانے کا وعدہ کیا۔

کچووا دھام میں جمعرات کی شام سے ہی بڑی تعداد میں عقیدت مندجمع ہوگئے تھے۔عقیدت مندوں نے الزام عاید کیا ہے کہ مندر انتظامیہ نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے تھے۔

واضح رہے کہ شمالی24 پرگنہ کے کچوا میں واقع مندرکے احاطے میں دیوارگرنے کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 12:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.