مغر بی بنگال کے شمالی 24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
جھڑپوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کانکی نارہ اور بھاٹ پاڑہ علاقے میں نامعلوم شرپسندوں کی بم بازی اور فائرنگ سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ اس دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ بم بازی اور فا ئرنگ میں ملوث شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ ئی ہے ۔
علاقے میں دہشت پھیلانے کے مقصد سے بم بازی اور فا ئرنگ کی گئی ہے۔
پولیس نے مزید کہاکہ مختلف مقامات پر چھا پہ ماری مہم کے دوران درجنوں بم اور دھماکہ خیز ایشاء بر آمد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شرپسندوں نے بھاٹ پاڑہ میونسپلٹی اور بھاٹ پاڑہ آؤٹ پوسٹ پر حملے کیے گیے تھے ۔