پرولیا: سی پی ایم مغربی بنگال کی ریاستی کمیٹی نے پرولیا کے وکٹوریہ اسکول میں نو بار کے ایم پی واسودیو آچاریہ کے لیے ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا۔ اس دن دوپہر کے بعد لفٹ فرنٹ کے مرحوم رہنما کے تعزیتی جلسہ کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اس موقعے پر سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ واسو دیب آچاریہ ایک سچے کمیونسٹ تھے۔ انہوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور لوگوں کے درمیاں مضبوط اتحاد کی بات کی، لیکن ملک میں جس طرح کی سیاست کی جاتی ہے وہ کسی کے حق میں کیا بہتر کر سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 2024 لوک سبھا انتخابات پر سب کی نظریں ہیں۔ ہم بھی اپنی طرف سے پوری تیاری کر رہے ہیں۔ اب دکھنا یہ ہے کہ انڈیا اتحاد کی حکمت عملی کیا ہوگی۔ اگر آپ اتحاد میں ہیں تو سب کو ساتھ لے چلنے میں بھلائی ہے۔اس سے اتحاد مضبوط ہے۔ سی پی آئی ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت ناقابل شکست نہیں ہے۔ اسے بھی شکست دی جاسکتی ہے ۔اس کے لئے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ آپ نے دیکھا نہیں کئی ریاستوں میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دہلی میں 21 دسمبر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
ترنمول کانگریس کے سوال پر انہوں نے سیتا رام یچوری نے کہا کہ وہ لوگ کیا کریں گے کیا نہیں یہ تو انہیں فیصلہ کرنا ہے۔دوسری پارٹیاں کسی کے بارے میں کیا کہہ سکتی ہے۔