ETV Bharat / state

سیتا رام یچوری کا وزیراعظم سے سوال

مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے این آر سی سے متعلق وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ 'جب کابینہ میں این آر سی پر کوئی بحث ہی نہیں ہوئی تو پھر وزیر داخلہ امت شاہ بار بار اسے نافذ کرنے کا بیان کیوں دے رہے ہیں۔'

سیتا رام یچوری
سیتا رام یچوری
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 7:02 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور این آر سی کے خلاف طلبا کے مظاہرے کو حمایت دینے پہنچے سیتا رام یچوری نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی کو این آر سی پر صورتحال واضح کرنی چاہیے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اس طرح کا قانون لانا آئین کے خلاف ہے، ہمارا آئین اس ملک کی مقدس کتاب ہے، ہم آئین کے دفاع اور اپنے حقوق کے لیے لڑیں گے۔

سی پی ایم کے سینیئر رہنما سیتا رام یچوری نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کسی کی شہریت نہیں چھین رہے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ شہریت کے ساتھ مذہب کو کیوں جوڑا جا رہا ہے؟، آئین میں مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کا ذکر نہیں ہے تو پھر مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کی بات کیوں ہورہی ہے۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ 'جب این آر سی پر کابینہ میں بحث نہیں ہوئی تو پھر امت شاہ بار بار کیو ں این آر سی کے نفاذ کی بات کررہے ہیں۔

یچوری نے کہا کہ وزیراعظم جی، آپ واضح کیجئے کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

سیتا رام یچوری نے کہا کہ 'آپ پچاس کھرب ڈالر کی معیشت کی بات کررہے ہیں لیکن اپنی ایک گھنٹے کی تقریر میں عام معاملات کے بارے میں کچھ نہیں کہا، کسان خودکشی کر رہے ہیں، لوگ مہنگائی سے نبرد آزما ہیں اور معیشت ڈوب رہی ہے لیکن ان مسائل کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

یچوری نے آخر میں نعرہ لگایا کہ 'مودی صاحب ساودھان'، اس کے بعد وہاں موجود لوگوں نے زور دار آواز میں کہا 'ہم بچائیں گے سنویدھان۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.