کولکاتا:جسٹس راج شیکھر منتھا نے کو اے ڈی جی رینک کے ایک افسر کو اس تحقیقات کا چارج لینے کی ہدایت دی۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ جن متوا بھکتوں کو گرفتار کیا گیا ہے انہیں ضمانت پر رہا کیا جانا چاہئے۔ اس کیس کی اگلی سماعت 18 جولائی کو ہوگی۔ ایس آئی ٹی اس دن تحقیقات کی پیش رفت کی رپورٹ دے گی۔ ہائی کورٹ نے ریاست کو مندر کے احاطے اور اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔
بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ شانتانو ٹھاکر نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے بغیر اجازت متوا مہاسنگھ کے مندر میں داخل ہونے کی کوشش کی، یہ الزام لگایا گیا ہے۔شانتانو نے عرضی میں کہا کہ پولس نے اس معاملے میں کوئی بھی کارروائی نہیں کی بلکہ پولس کا رویہ جانبدارانہ رہا ہے۔ شانتنو نے عدالت میں شکایت کی کہ اگرچہ مندر کی طرف سے شکایت درج کروائی گئی تھی، لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ دوسری جانب ٹھاکر باڑی کے کئی عقیدت مندوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ے۔ جسٹس راج شیکھر منتھا نے شانتنو کی شکایت کو دیکھتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی اجازت دی۔
اتوار، 11 جون کو ابھیشیک ٹھاکر باڑی میں پوجا کرنے گئے تھے۔ اس پروگرام کو لے کر اتوار کی صبح سے ہی بنگاؤں کے ٹھاکر نگر میںتیاریاں زوروں پر تھیں۔ بی جے پی نے بھی احتجاج کا پروگرام رکھا تھا/ اسی کے پیش نظر بڑی تعداد میں پولس فورسیس کو تعینات کیا گیا ۔اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم برتیا بوس، وزیر جنگلات جیوتی پریہ ملک، فائر منسٹر سوجیت بوس، اسمبلی کے چیف سکریٹری نرمل گھوش، پارٹی ایم ایل اے تاپس رائیرا موجود تھے۔ ابھیشیک کا قافلہ شام 4 بجے کے قریب ٹھاکر نگر پہنچا۔ شانتنو اپنے پیروکاروں کے ساتھ ٹھاکر باڑی کے سامنے موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:Trams Service In Kolkata کولکاتا میں ٹرام کے 150 سال مکمل
بنگاؤں جنوبی بی جے پی ایم ایل اے اشوک کیرتنیا ان کے ساتھ تھے۔ دونوں ٹیموں کے حامیوں کے درمیان جھگڑے کے درمیان شانتنو مرکزی مندر میں داخل ہوا۔ دروازہ اندر سے بند کردیا۔ اس کے نتیجے میں ابھیشیک کو مرکزی مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظار کے بعد، ابھیشیک نے قریب ہی ایک اور مندر میں پوجا کی۔ ترنمول ممبران اسمبلی نے چور چور کے نعرے لگائے۔ اس واقعہ کے بعد سیاست تیز ہوگئی ہے۔