کولکاتا:ـمغربی بنگال میں ایس ایس سی کے ذریعہ اپر اور پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے معاملے کی جانچ میں نئے نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔SIT Head Tells Calcutta High Court That Corruption Happened In 21 Thousand In SSC Posts
اسی درمیان کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس بسواجیت بوس نے سماعت کے دوران ایس آئی ٹی کے سربراہ سے جانچ کو لے کر کئی سوالات کئے اور جانچ سے سے متعلق تفصیلات مانگی ۔
اشون شینوی نے عدالت کو بتایا کہ اب تک تقریباً 21 ہزار پوسٹوں میں بدعنوانی ہوئی ہے، جن میں سے 9 ہزار او ایم آر شیٹس خراب ہو چکی ہیں۔ مین پینل سے ویٹنگ لسٹ تک ہر جگہ کرپشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ED on Partha Chatterjee ٖٖٓپارتھو چٹرجی پر روپے لے کر لا کالج اور فارمیسی کالج کو منظوری دینے کا الزام
ایس آئی ٹی کے سربراہ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جو اہل امیدوار محروم ہیں وہ صرف نتیجہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ وہ نہیں جاننا چاہتے کہ سی بی آئی نے کیا کیا، اسکول سروس کمیشن نے کیا کیا؟ وہ صرف تقرری کا خط چاہتے ہیں۔جج نے کہاکہ اس بدعنوانی کی تحقیقات نے بہت طویل سفر طے کیا ہے، اب تحقیقات اپنے ہدف تک پہنچنی چاہیے۔SIT Head Tells Calcutta High Court That Corruption Happened In 21 Thousand In SSC Posts