مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کلکتہ ہائی کورٹ نے عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم انیس الرحمٰن خان کی پراسرار موت کے معاملے میں سخت موقف اپنایا. SIT Probe into Anis Khan Murder Case
کلکتہ ہائی کورٹ نے پی آئی ایل پر سماعت کرتے ہوئے ایس آئی ٹی کو پھٹکار لگاتے ہوئے انیس خان قتل معاملے کی تحقیقات ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے.
کلکتہ ہائی کورٹ نے کہا کہ انیس الرحمٰن خان کی پراسرار موت کے معاملے کی تحقیقات میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے. اب اس کیس زیادہ وقت لگانے کی ضرورت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ایک مہینے کے اندر اندر مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ سونپنے کی ہدایت دی ہے اس کیس میں اب دیر نہیں کی جا سکتی ہے.
دوسری طرف اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم (special investigation team ) نے کہا کہ انیس الرحمٰن خان معاملے کی تحقیقات درست سمت میں گامزن ہے. ہر زاوئیے کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہے.
انہوں نے کہا کہ ایک ایک ہفتے کے اندر اندر فارنسک ٹیم کی رپورٹ مل جائے گی. فارنسک ٹیم تحقیقاتی رپورٹ کو عدالت میں پیش کی جائے گی.
ان کا کہنا ہے کہ معاملے کو سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے تفتیش سے متعلق تفصیلی رپورٹ کو میڈیا کے سامنے لانے سے گریز کیا جا رہا ہے. امید کرتے ہیں کہ عدالت کے مقررہ وقت سے پہلے ہی تحقیقات مکمل کر لی جائے گی.
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ہوڑہ ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آمتا میں عالیہ یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور متعدد تحریکوں کے سرگرم رہنما انیس الرحمٰن خان کی پراسرار موت کی گھتی سلجھنے کے بجائے مزید الجھتی جا رہی ہے.
مغربی بنگال حکومت اور پولیس انتظامیہ کی یقین دہانی کے باوجود طلبا تنظیموں کی جانب سے قتل کے خلاف جلسہ و جلوس کا سلسلہ جاری ہے.