ETV Bharat / state

Singapore Vessel Loses Control ہاوڑہ کے قریب سنگاپور کا مال بردار جہاز ٹکرا گیا

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 1:57 PM IST

دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کی ہگلی ندی میں سنگاپور سے آنے والا مال بردار جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہاوڑہ کے قریب سنگاپور کا مال بردار جہاز ٹکرا گیا

کولکاتا: سنگاپور کا ایک مال بردار جہاز مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع میں گرچومک کے قریب پوکوریا پوائنٹ پر اسٹیئرنگ میں خرابی کی وجہ سے ساحل سے ٹکرا گیا۔اس واقعے کے بعد ہگلی ندی کے کنارے جہاز کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی۔ شیاما پرساد مکھرجی پورٹ (کولکاتا پورٹ) کے افسران نے اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس واقعے کی اطلاع ہائی کمان کو بھی دی گئی ہے۔

کولکاتا کے شیاما پرساد بندرگاہ کے ترجمان سنجے کمار مکھرجی نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ فلپائنی اور ملیشیا ئی قومیت کے عملے کے20 ارکان اور فلپائن سے تعلق رکھنے والے جہاز کے مالک ایڈون دین راماس محفوظ ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ تیل گرنے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تجربہ کار عملے کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کارگو جہاز میں رکھے گئے 338 تیل کے کنٹینرز کو اچھی طرح سے باندھ لیں تاکہ کوئی بھی کنٹینر پانی میں نہ جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Goods Train Derails انگول میں مال گاڑی کا انجان پٹری سے اترگیا

مکھرجی نے کہا کہ کولکاتہ اور ہلدیہ کے بحریہ کے پائلٹ پھنسے ہوئے جہاز کو محفوظ مقام پر نکالنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جہاز کولکاتا ڈاک سسٹم کے تحت نیتا جی سبھاش ڈاک جا رہا تھا۔اسے ہلدیہ بھی پہنچنا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.