ETV Bharat / state

'میئر کو بولو' مہم کا آغاز - میئر اشوک بھٹاچاریہ

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی جانب سے ریاست بھر میں عوام کو پارٹی سے جوڑنے کے لیے دیدی کو بولو مہم چلائی جارہی ہے۔ سلی گوڑی میں اب میئر کو بولو مہم کا آغاز کیا گیا ہے ۔

میئر کو بولو مہم کا آغاز
author img

By

Published : Aug 20, 2019, 9:30 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 5:04 PM IST

مغربی بنگال میں عام انتخابات میں بی جے پی کی غیر متوقع کامیابی کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے عوام کوپارٹی سے جوڑنے کے لیے دیدی کو بولو مہم کی شروعات کی تھی ۔

اس کے مقابلے میں ریاستی سی پی آئی ایم ایک ویب سایٹ کا افتتاح کیا جس کانام دیدی جواب دو ہے۔ ریاست بھر میں سی پی آئی ایم دیدی کو بولو پروگرام کے خلاف مہم چلارہی ہے ۔

ضلع سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر اشوک بھٹاچاریہ نے اسی مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے میئر کو بولومہم کا افتتاح کیا۔ میئر کو بولو مہم کے ذریعہ لوگوں کو سی پی ایم سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔

میئر کو بولو مہم کا آغاز

انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں تبدیلی لہر کے باوجود سلی گوڑی کے لوگوں نے بائیں محاذ پر بھروسہ رکھا اور ہمیں میونسپل کارپوریشن میں بورڈ بنانے کا موقع دیا۔

سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن کے میئر اشوک بھٹاچاریہ نے پر یس کانفرنس کے دوران کہاکہ ریاستی سی پی ایم کے طرز پر میئر کوبولو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

میئر کے مطابق اس مہم کے تحت سلی گوڑی اور اس کے اطراف میں لوگوں کو سی پی ایم سے جوڑنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو سلی گوڑی میں ترقیاتی کاموں اور مستقبل کے منصوبوں سے واقف کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ ایک اچھی پہل ہے۔اس سے لوگوں کے خیال سے واقف ہونے کاموقع ملے گا۔زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیا ب ہوں گے ۔

سلی گوڑی کے میئر نے کہاکہ تمام کونسلروں کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انہیں اپنے طور پر لوگوں کو اس مہم سے واقف کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ہم مقصد کو کامیاب بنانے کے لیے اس مہم کی کامیابی کی دعاکرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ضلع سلی گوڑی مغربی بنگال کاواحد ضلع ہے جوترنمول کانگریس کے لیے دردسر بنا ہو اہے ۔سلی گوڑی کے رکن پارلیمان بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں۔ رکن اسمبلی بھی بی جے پی سے ہیں۔ سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن ، ضلع پرشید اور پنچایت پربھی سی پی ایم کا قبضہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 5:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.