ETV Bharat / state

TMC Leader Died In Firing شمالی دیناج پور کے چوپڑا میں فائرنگ، ترنمول کانگریس کے رہنما کی موت - چوپڑا تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس کی بوتھ میٹنگ

اتردیناج پور ضلع کے چوپڑا تھانہ علاقے میں ترنمول کانگریس بوتھ ممبران کی میٹنگ ختم ہونے کے فورا نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ میں ایک رہنما کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔بتایا جاتا ہے کہ ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات کے سبب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔TMC Leader Died In Firing At Chopra

چاپڑا میں سوٹ آوٹ،ترنمول کانگریس کی موت،تین زخمی

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 7:47 PM IST

اتردیناج پور:مغربی بنگال کے ضلع شمالی دیناج پور میں ترنمول کانگریس کی ورکروں کی میٹنگ کے بعد ایک کارکن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کو شمالی دیناج پور کے چوپڑا گاؤں پنچایت علاقے چوٹیکھور میں پیش آیا۔ مقتول کا نام فیض الرحمان ہے۔ اس واقعہ میں ترنمول کے مزید تین کارکن زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ترنمول کانگریس کے گروپ بندی کا نتیجہ ہے۔
شمالی دیناج پور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بشپ سرکار نے بتایاکہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔میں ابھی اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔مقامی ذرائع کے مطابق ترنمول کانگریس نے جمعرات کو دیگھاپنا میں بوتھ کمیٹی کی میٹنگ بلائی تھی۔ پنچایت انتخابات میں ٹکٹ کس کو دیا جائے گا اس کے بارے میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے ختم ہونے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ میٹنگ سے نکلتے وقت ترنمول کانگریس کے ایک کارکن کو گولی مار دی گئی۔ اسلام پور کے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے دیا۔

متوفی کے اہل خانہ نے دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حکمران جماعت کی گروپ بندی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ ان کے مطابق اس قتل کے پیچھے پارٹی کے 'مخالف گروپ' کا ہاتھ ہے۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اس قتل میں کون ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

ترنمول کانگریس کے مقتول رہنما کے بیٹے نے کہا کہ اس حملے میں ناصر،رشید اور پینٹو مبینہ طور پر اس معاملے میں ملوث ہیں۔انہوں نے اس معاملے میں ملوث افراد کی گرفتاری مطالبہ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.