مغربی بنگال اسمبلی کا مختصر سیشن چودہ ستمبر سے شروع ہوگا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس مختصر اسمبلی سیشن کے لئے پوری طرح سے تیار ہے ۔اسمبلی سیشن کے دوران نئے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترنمول کانگریس پنچایت انتخابات کے مدنظر نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرسکتی ہے۔Short Term West Bengal Assembly Will Start 14th September
وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی قیادت والی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اسمبلی میں مختصر سیشن کے لئے معطل رہنما اور سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی کرسی کو اسمبلی میں خالی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ پارتھو چٹرجی کے خلاف الزام ثابت نہیں ہوا ہے اور اب بھی رکن اسمبلی ہیں ۔اسی وجہ سے ان کی کرسی خالی رکھی گئی ہے۔
دوسری طرف مغربی بنگال کی مین اپوزیشن پارٹی بی جے پی وزیراعلیٰ ممتابنرجی کوگھیرنے کی منصوبہ بندی بنا رکھی ہے۔نبنو گھراو کے دوران بی جے پی کے حامیوں پر پولیس کا لاٹھی چارج کو لے کر اسمبلی میں ہنگامہ کھڑا کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال میں گزشتہ چنددنوں کے دوران جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافے کے خلاف اسمبلی کے سامنے دھرنے پر بیٹھ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛BJP Supporters Burnt Vehicles بی جے پی کی نبنو مہم کے دوران کولکاتا میں پرتشدد مظاہرے
واضح رہے کہ سیکرٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراو مہم کے دوران بی جے پی حامیوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان خونی جھڑپوں کے سبب دارالحکومت کولکاتا میں صورتحال سنگین ہوگئی ہے۔دونوں جانب سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔بی جے پی کے حامیوں نے جہاں ایک طرف پولیس گاڑی کو نذر آتش کردیادوسری طرف پولیس نے اپنے دفاع میں پتھراو کرنے والوں کی جم کر پٹائی کی۔
پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری،سنئیر بی جے پی رہنما راہل سنہا اور اور رکن پارلیمان اور اداکارہ لاکیٹ چٹرجی کو گرفتار کرلیا ہے۔ بی جے پی کےریاستی صدر سوکنتا مجمدار ،رکن پارلیمان دلیپ گھوش اور رکن اسمبلی اگنی مترا پال نے اپنے رہنماوں کی رہائی کے لئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔
بی جے پی کی نبنو ابھیان (مہم)کے دوران بی جے پی کے حامیوں اورپولیس اہلکاروں کے درمیان زبردست جھڑپ میں متعدد افراد کے زضمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ نبنو ابھیان کے دوران پولیس نے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔