ETV Bharat / state

West Bengal High Madrasa Exam: مغربی بنگال ہائی مدرسہ کے امتحان میں مالدہ کی شریفہ خاتون سرفہرست - بنگال اردو نیوز

مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کی جانب سے آج ہائی مدرسہ، عالم اور فاضل کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس بار بھی لڑکیوں نے لڑکوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے دس میں سرفہرست ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ مالدہ ضلع کے باٹ تلہ ہائی مدرسہ کی شریفہ خاتون نے کل 800 میں 786 نمبر لاکر پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ پہلے دس میں 15 طلباء جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جن 11 لڑکیاں شامل ہیں۔West Bengal High Madrasa Exam Sharifa Khatoon Tooped

West Bengal High Madrasa Exam
مغربی بنگال ہائی مدرسہ کے امتحان میں مالدہ کی شریفہ خاتون سرفہرست
author img

By

Published : May 30, 2022, 10:38 PM IST

بنگال: مغربی بنگال مدرسہ بورڈ Bengal Madrasa Board نے آج ہائی مدرسہ،عالم اور فاضل کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا۔مغربی بنگال مدرسہ بورڈ کے چئیرمین ابو طاہر قمرالدین نے نتائج کا اعلان کیا۔ گذشتہ 7 مارچ سے 21 تک 2022 کو ہائی مدرسہ ،عالم و فاضل کے امتحانات منعقد ہوئے تھے،40 دنوں کے درمیان ہی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔اس بار بھی ہائی مدرسہ کے امتحانات میں لڑکیوں کی کارکاردگی بہتر رہی۔ West Bengal High Madrasa Exam

ریاست بھر میں مالدہ ضلع کے باٹ تلہ ہائی مدرسہ کی شریفہ خاتون Shareefa Khatoon نے 800 میں 786 نمبر حاصل کرکے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔شریفہ خاتون کا تعلق مالدہ ضلع کے بھادو رتوا علاقے سے ہیں۔واضح رہے کہ مالدہ مغربی بنگال کا،سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ضلع ہے اور یہاں غربت بھی زیادہ ہے یہاں کے مسلمان تعلیمی اور معاشی طور پر بہت پسماندہ ہیں۔

اس مرتبہ ہائی مدرسہ کے امتحان میں 56600 طلباء نے شرکت کی تھی۔جس میں لڑکیوں کی تعداد 38224 اور لڑکوں کی تعداد 18376 تھی۔امتحان میں کامیابی کی شرح 86.02 رہی جبکہ 2021 میں صد فی صد طلباء کامیاب ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.