ریاست میں کسی امیدوار کی کورونا سے پہلی موت ہوئی ہے۔ مرشدآباد ضلع کے شمسیر گنج سے پردیش کانگریس کے امیدوار رضاء الحق گذشتہ دو دنوں سے کافی علیل تھے۔
بدھ کے روز جانچ میں کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔
طبعیت بگڑتی جا رہی تھی۔ پہلے ان کو جنگی پور کے باسومتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کی طبعیت مزید بگڑ گئی۔
جنگی پور سے ان کو کولکاتا کے ایک غیر سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ آدھی رات کو ان کو کولکاتا لایا گیا ایک غیر سرکاری ہسپتال میں ان کا علاج شروع کیا گیا۔ جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔
مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران کسی امیدوار کی یہ پہلی موت ہے۔
مزید پڑھیں:
خصوصی رپورٹ: ماہ مقدس میں عبادت بھی کریں، احتیاط بھی برتیں
کانگریس مرشدآباد میں 2016 اسمبلی انتخابات میں مرشدآباد ضلع میں بڑی کامیابی ملی تھی۔ آئندہ 26 اپریل کو ساتویں مرحلے میں مرشدآباد کے شمسیر گنج میں پولنگ ہونے والا ہے۔