ETV Bharat / state

ترنمول کے رکن اسمبلی پر بی جے پی کا حملہ

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے جلسے میں شرکت کے لیے جارہے کوچ بہار سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ادیان گوہا کے ساتھ بی جے پی کے مبینہ ورکروں نے بدسلوکی کے ساتھ ان کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی ۔

ترنمول کے رکن اسمبلی پر بی جے پی کا حملہ
author img

By

Published : Jul 1, 2019, 4:50 PM IST

Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ میں پارٹی کے جلسے(عوامی رابطہ مہم ) میں شرکت کے لئے جا رہا تھاکہ اچانک بی جے پی کے حامیوں مجھے گھیر لیا اور گوبیک کا نعرہ لگانے لگے اور میرے ساتھ بدسلوکی اور اس کے بعد میری گاڑی مں توڑ پھوڑ کی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ میرے ساتھیوں نے ان کی مخالفت کی۔بی جے پی کے حامیوں نے میرے ساتھیوں کو مارا۔

گوہا نے الزام لگایا کہ بی جے پی حامی مسلسل پارٹی پروگرام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔میرے ساتھ بدسلوکی اور میری گاڑی میں توڑ پھوڑ دراصل پارٹی پروگرام میں شرکت کرنے سے روکنا تھا۔

گوہا نے کہا کہ اگر ہماری پارٹی کے لوگ اس کا بدلہ لینے پر آمادہ ہوجائیں گے تو انہیں قابو میں لانا مشکل ہوجائے گا۔

پولس نے بتایا کہ اس پورے کیس کی جانچ چل رہی ہے اور ملزمین کو بہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری جاری ہے۔

تاہم بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ گوہاکے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے اور یہ بات سچ ہے مگر اس میں عام لوگوں کا ہاتھ ہے جو ان کی رشوت ستانی سے پریشان تھے۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:
Last Updated : Jul 1, 2019, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.