ETV Bharat / state

ممتا نے ہنگامی اجلاس طلب کیا

شمالی 24 پرگنہ کے جگتدل تھانے علاقے کے مختلف مقامات پر گزشتہ ڈھائی مہینوں سے جاری سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بن جی نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 20, 2019, 5:50 PM IST

ممتانے ہنگامی اجلاس طلب کیا

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ مغربی بنگال پرُامن ریاست ہے۔ مگربیرونی ریاستوں کے سماج مخالف عناصربنگال کی پرُامن فضامکدر کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔بنگال مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کو کبھی کامیا ب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ شمالی24 پر گنہ کے جگتدل تھانہ علاقے میں سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کے نام پر اقلیت کوپریشان کی جارہا ہے۔ مسلمانوں کے گھروں اوردکانوں پر حملے کئے جارہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی سپریمو کے مطابق بیرکپور پارلیمانی حقلے میں بی جے پی ماحول بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔وہاں کے ایم پی اور ایم ایل اے دونوں باپ بیٹے ہیں۔ دونوں مل کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ممتابنرجی کے مطابق تمام پارٹیوں کے ساتھ ساتھ کولکاتا پولیس اوراعلیٰ افسران کومیٹنگ میں شرکت کی ہدایت دی ہے۔

واضح رہے کہ بھاٹ پاڑہ میں گزشتہ ڈھا ئی مہینوں سے جاری جھڑپوں میں اب تک چار افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Intro:Body:

shamsher

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

shamsher
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.