ETV Bharat / state

Muslim Man Donate Kidney to Hindu Man: اشرف علی کا گردہ ایک ہندو مریض کو عطیہ، جان بچا لی گئی - کڈنی عطیہ کر ہندو شخص کی بچائی جان

جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما تھانہ کے تحت گنگاپور گاؤں میں شیخ اشرف علی نے کڈنی عطیہ کرکے ایک ہندو شخص کی جان بچا کر نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی۔ Shaikh Ashraf Ali donate kidney to a hindu man

اشرف علی نے کڈنی عطیہ کر ہندو شخص کی جان بچائی

author img

By

Published : May 27, 2022, 12:55 PM IST

جنوبی 24 پرگنہ: ریاست مغربی بنگال کی سرزمین قومی یکجہتی کے لیے پورے ملک میں مشہور ہے۔ اس سرزمین پر نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹائیگور سے لے کر قاضی نذرالاسلام جیسے عظیم شخصیت نے سیکولرازم کی جڑوں کو وہ طاقت بخشی جسے کوئی ہلا نہیں سکتا ہے۔ بنگال میں رہنے والے بنگالی، مسلمان سمیت تمام مذاہب کے لوگوں میں ایک ایسا رشتہ قائم ہے جسے نفرت کی سیاست توڑ نہیں سکتی ہے۔ اس کی عمدہ مثال جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما تھانہ علاقے میں دیکھنے کو ملی۔ Muslim Man Donate Kidney to Hindu Man

جنوبی 24 پرگنہ کے پاتھر پرتیما تھانہ کے تحت گنگاپور گاؤں میں اشرف علی نے کڈنی عطیہ کرکے ایک ہندو شخص کی جان بچا کر نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک میں قومی یکجہتی کی عمدہ مثال پیش کی۔ ذرائع کے مطابق کنہیا لال شاؤ گزشتہ چند مہینوں سے بیمار تھے طبی جانچ کے بعد ڈاکٹرز نے ان کے دونوں کڈنی خراب ہونے کی تصدیق کی۔ An excellent example of national unity in West Bengal

یہ بھی پڑھیں: A Family Announced Eye Donation: راجستھان میں ایک خاندان کا آنکھ عطیہ کرنے کا اعلان

پاتھر پرتیما تھانہ کے تحت گنگاپور گاؤں میں رہنے والے اشرف علی کو جب اس کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے اپنا ایک کڈنی کنہیا لال شاؤ کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈائمنڈ ہاربر میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں اشرف علی کا آپریشن کرکے ان کا کڈنی کنہیا لال شاؤ میں کامیابی کے ساتھ ٹرانسپلانٹ کیا گیا۔ اشرف علی نے کہا کہ 'کسی کی جان بچا کر بے حد خوشی ہوئی۔ مستقبل میں کیا ہوگا اس کے بارے میں کون جانتا ہے۔ دوسری طرف کنہیا لال شاؤ نے کہا کہ اشرف علی کی شکل میں ایک فرشتہ آیا اور میری جان بچائی ان کا احسان کسی بھی قیمت پر چکائی نہیں جا سکتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.