ETV Bharat / state

TMC Leader Murder Case ٹی ایم سی کے رہنما سیف الدین لشکر کا قتل انتقام لینے کیلئے انجام دیا گیا - ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر

ترنمول کانگریس رہنما سیف الدین لشکر کے قتل کی جانچ کررہے پولس ذرائع کے مطابق یہ واردات انتقام لینے کیلئے انجام دی گئی ہے۔ پولیس کو گرفتار شہرول شیخ سے پوچھ گچھ کے بعد معلومات حاصل ہوئی ہیں۔

ٹی ایم سی کے رہنما سیف الدئن لشکرکا قتل انتقام لینے کیلئے انجام دیا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 15, 2023, 10:28 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے جے نگر میں ترنمول کانگریس کے رہنما سیف الدین لشکر کے قتل کی تفتیش میں مصروف پولیس نے بتایا کہ کچھ ملزمان مقتول سیف الدین سے پہلے سے ہی واقف تھے۔ دعوے کے مطابق گرفتار شہرول نے پولیس پوچھ گچھ میں بتایا کہ انہیں کئی بار جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا چکا ہے اور یہ سیف الدین کے اشاروں پر ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیف الدین نے ملزمان کو مختلف اوقات میں فوجداری مقدمات میں پھنسایا تھا۔ سیف الدین کا قتل بدلہ لینے کے لیے کیا گیا۔

پیر کی صبح جے نگر ترنمول کانگریس لیڈر سیف الدین لشکر مسجد جانے کے لیے اپنے گھر سے نکلا۔ اسے نماز کے لیے جاتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ اسپتال لے جانے سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد سے ہی جے نگر میں ماحول کشیدہ ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر کے قتل کے بعد شہاب الدین نامی ملزم کو مقامی مقای لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ دوسری جانب شہرول شیخ نام کے نوجوان کو پولیس نے پیر کو سیف الدین قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ متوفی صحاب الدین کا گھر جے نگر کے گودابر علاقہ میں ہے۔ شہاب الدین درزی کا کام کرتا تھا۔

شہرول دوسرے اوقات میں درزی کا کام بھی کرتا تھا۔شہرول نے دعویٰ کیا کہ اس نے سیف الدین پر گولی نہیں چلائی ہے۔ شہاب الدین نے گولی چلائی۔ اور یہ سب کچھ ناصر نامی تیسرے شخص کے حکم پر کیا گیا ہے۔ منگل کو برئی پور عدالت سے نکلتے وقت شہرول نے کہا ’’ناصر نے مارنے کا حکم دیاتھا‘‘ وہ ناصر کون ہے؟ شہرول نے صرف اتنا کہا ’’بڑا بھائی‘‘ تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ ’’بڑا بھائی‘‘ کس کا ہے۔ شہرول نے بار بار دعویٰ کیا کہ میں نے فائرنگ نہیں کی ہے۔ لیکن پولیس کے لیے یہ واضح نہیں ہے کہ ناصر سیف الدین کے قتل میں ملوث تیسرا کردار کون ہے۔

کچھ افسران کا خیال ہے کہ ناصر سیف الدین کے قتل کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ جے نگرکے ترنمول کانگریس کے لیڈر سیف الدین نے ناصر اور باقی ملزمین کو کئی بار مجرمانہ مقدمات میں پھنسایا تھا۔اسی وقت سے ناصر سیف الدین سے ناراض تھا۔ اور ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سیف الدین کو انتقام کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AC Bus Catches Fire مدنی پور میں اے سی بس میں آگ لگنے سے ایک ہلاک، 30 زخمی

شہرول سے پوچھ گچھ کے بعد پولیس کو پتہ چلا کہ سیف الدین اس کی حرکات و سکنات پر نظر رکھے ہوئے ہے، وہ کب اور کہاں جاتا ہے۔ اس لیے وہ سیف الدین کے گھر سے تھوڑی دوری پر جے نگر کے بامنگاچی میں کچھ دنوں کے لیے ٹھہرے ہوئے تھے۔ شہرول ادتے نیتھرا، ڈائمنڈ ہاربر کا رہائشی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ شہرول درزی کا کام کرنے کے علاوہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔ اس کا نام پہلے بھی پولیس رجسٹر میں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.