مغربی بنگال کے جھاڑگرام ضلع کے اہم شہر میں سی پی آئی ایم کی طلباء تنظیم ایس ایف آئی كی جانب سے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام میں مکمل طور پر مداخلت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیاگیا۔ SFI protest against National education policy in jhargram in bengal اس موقع پرجواہر لعل یونیورسٹی (جے این یو)طلباء یونین کی صدر آیشی گھوش نے ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف جم کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نصاب سے تاریخ کو ہٹانے کا کیا مطلب ہے۔آپ بچوں کو کون سی تاریخ پڑھانے کے خواہشمند ہیں۔از سے کس کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے۔ایک منظم سازش کے تحت تعلیمی نظام سے چھیڑ چھاڑ کرنے کا کیا مقصد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی تمام ریاستوں میں سرکاری اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔ خستہ حال اسکولوں کو بہتر بنانے کے بجائے انہیں نظرانداز کیا جارہا ہے اور پرائیوٹ اسکولوں کو اہمیت دی جا رہی ہے۔
ایس ایف آئی کی رہنما کے مطابق مغربی بنگال میں بھی سرکاری اسکولوں کو جان بوجھ کر بند کیا جا رہا ہے۔گارجین کو اپنے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں جانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔