ETV Bharat / state

Presidency University ایس ایف آئی کی جانب سے پریذیڈنسی یونیورسٹی میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی کی نمائش آج؟ - گجرات اور وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی

طلبا تنظیم ایس ایف آئی نے اس دستاویزی فلم کو پریذیڈنسی یونیورسٹی میں دکھانے کی مہم شروع کر دی۔ اعلان کے مطابق یہ دستاویزی فلم 27 جنوری کو دوپہر یونیورسٹی کیمپس میں دکھائی جائے گی۔ SFI Plan To Screen BBC Documentary On Modi

ایس ایف آئی کی جانب سے پریڈنسی یونیورسٹی میں دستاویزی فلم کی کی نمائش آج؟

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 10:42 AM IST

کولکاتا: گجرات اور وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی متنازع دستاویزی فلم دکھانے پر ملک کی کئی یونیورسٹیاں پہلے ہی دائیں بازو کی جماعتوں اور تنظیموں کی زد میں آ چکی ہیں۔ حیدرآباد یونیورسٹی سے لے کر دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی تک فلم کی نمائش کو لے کر، رات کے اندھیرے میں پتھراؤ سے لے کر بجلی منقطع ہونے تک کے واقعات پیش آئے۔

اس دستاویزی فلم کو دکھانے کے لئے اتھارٹی سے کوئی اجازت لی گئی ہے یا نہیں۔اس کے علاوہ اتھارٹی نے اجازت دی ہے یا نہیں؟ تاہم، یہ معلوم نہیں ہے. تاہم یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دستاویزی فلم دکھانے کی کوئی اجازت نہیں دی ہے۔ تاہم ایس ایف آئی کی جانب سے یونیورسٹی کے انچارج طلبالیڈروں نے واضح کیا ہے کہ وہ اس دستاویزی فلم کو یونیورسٹی کیمپس میں دکھائیں گے۔ SFI نے پہلے ہی سوشل سائٹس پر اس کی تشہیر شروع کر دی ہے۔ تاہم کہا جا رہا ہے کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ صرف پریذیڈنسی یونیورسٹی دکھائی جائے گی یا دیگر یونیورسٹیوں میں بھی دکھائی جائے گی۔جادو پور یونیورسٹی سے متعلق کوئی حتمی خبر نہیں آئی ہے۔

۔ حالانکہ جاداوپور یونیورسٹی نے طلبہ کی جانب سے یہ دستاویزی فلم دکھائی ہو سکتی ہے، لیکن اس کی اطلاع ملی ہے۔جب سے یہ دستاویزی فلم ریلیز ہوئی ہے، بی جے پی اس پر تنقید کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کے کئی وزراء نے اس دستاویزی فلم کو گمراہ کن اور ملک کے اتحاد کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مرکزی حکومت نے ملک کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے اس دستاویزی فلم کے تمام لنکس کو ہٹانے کو کہا گیاہے۔

تاہم اس پابندی کے باوجود یہ دستاویزی فلم منگل کو دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں دکھائی جانے والی تھی۔ مبینہ طور پر اس سے پہلے یونیورسٹی کیمپس میں بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا گیا، انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی۔ یہاں تک کہ یونیورسٹی کی طلبہ یونین نے الزام لگایا کہ اے بی وی پی کے ارکان نے ان پر پتھراؤ کیا۔

یہ بھئ پڑھیں:PIl File Against Lathicharge On ISF MLA رکن اسمبلی نوشاد صدیقی کی گرفتاری اور آئی ایس ایف پر لاٹھی چارج کے خلاف پی آئی ایل

اسی تناظر میں پریذیڈنسی یونیورسٹی کی طلبا تنظیم ایس ایف آئی نے اس دستاویزی فلم دکھانے کا اعلان کیا ہے۔یونیورسٹی میں سرسوتی پوجا کسے کرنی چاہئے اس پر بحث شروع ہو چکی ہے۔ ٹی ایم سی پی نے واضح کیا ہے کہ وہ اس سال پریڈنسی یونیورسٹی میں سرسوتی پوجا کریں گے۔ اور اگلے دن یہ ڈاکومنٹری کیمپس میں دکھائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.