ETV Bharat / state

Road Accident: دو مختلف سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت - سلی گوڑی اور 24 پرگنہ سڑک حادثہ

ریاست کے سلی گوڑی اور جنوبی 24 پرگنہ کے سندربن بلاک میں ہوئے دو الگ الگ دلدوز سڑک حادثوں Road Accident میں ساتھ افراد ہلاک ہوگئے۔

several people died in two separate road accident in west bengal
دو مختلف سڑک حادثے میں سات لوگوں کی موت
author img

By

Published : Nov 26, 2021, 8:55 PM IST

مغربی بنگال کے سلی گوڑی کے بائی پاس سے متصل ہنٹون علاقے میں ہوئے سڑک حادثے Road Accident میں سات لوگوں کی موت ہو گئی، اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ناکہ بندی کردی۔

ذرائع کے مطابق پتھروں سے لدی ڈمپر کے ڈرائیور کی گاڑی پر سے قابو کھو جانے کے سبب سڑک کے کنارے یکے بعد دیگرے تین دکانوں سے ٹکرا گئی۔ بے قابو گاڑی کی زد میں آنے سے موقع ہر ہی دو لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگر دو لوگ ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی دم توڑ دیے۔'

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اتنا ضرور پتہ چلا ہے کہ چاروں مزدور ہیں۔ اس واقعے کے بعد مقامی باشندوں نے ناکہ بندی کردی جس سے آمدورفت پوری طرح سے متاثر رہی۔

دوسری طرف دارالحکومت کولکاتا سے متصل جنوبی 24 پرگنہ ضلع کے سندربن بلاک میں لاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ہلاک ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار بالتولی سے کاکدیپ آئی لینڈ کی جانب جا رہے تھی تبھی ان کی موٹر سائیکل کو دوسری طرف سے آنے والی لاڑی نے ٹکر مار دی۔

پولیس نے مزید کہاکہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت سلیم ملا، شکیل لشکر اور حسیب المیر کے طور ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.