ETV Bharat / state

Explosion At Maheshtala پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ، تین افراد ہلاک - جنوبی 24 پرگنہ مہیش تلہ تھانہ علاقے

جنوبی 24 پرگنہ کے مہیش تلہ تھانہ کے تحت ننگی علاقے میں واقع پٹاخے کے گودام میں زبردست دھماکے کے بعد آگ لگنے کے واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ۔ Explosion At Maheshtala

پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ،تین افراد ہلاک،متعدد زخمی

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:19 AM IST

جنوبی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے نوداکھلی، پنشکوڑا کے بعد جنوبی 24 پرگنہ مہیش تلہ تھانہ علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں ہونے دھماکے میں فیکٹری مالک کی بیوی اور بیٹا اور پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی ہلاک ہو گئے۔اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی مہیش تلہ اور بج بج تھانوں کی پولیس جائے وقع پر پر پہنچ کر حالات ک قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے نصف درجن انجنوںکی مدد سے آگ پر قابو پانے کی مشقت شروع کردی۔

گھنٹوں کی مشقت کے بعد بھی آگ پر قابو پایا نہیں جا سکا۔مقامی باشندوں نے بھی آگ پر قابو پانے کے لئے فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی مدد میں مصروف ہوگئے ۔دھماکے سبب پورے علاقے میں افراتفری کا ماحول تھا۔

ذرائع کے مطابق فیکٹری میں ہونے دھماکے میں فیکٹری مالک کی بیوی اور بیٹا اور پڑوس میں رہنے والی ایک لڑکی ہلاک ہو گئے۔دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مغربی بنگال فائر بریگیڈ کے ڈائریکٹر ابھیشیک پانڈے نے کہاکہ اب تک تین لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔چند لوگ زخمی ہوئے ہیں۔انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں اس کے بارے میں تفصیل سے کہا نہیں جا سکتا ہے۔آتشزدگی پر مکمل طور پر قابو پائے جانے کے بعد ہی اس معاملے میں واضح طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

دوسری طرف پولیس نے کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس واقعے میں تین لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔زخمیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.