ETV Bharat / state

Died Due To Lightening  مرشدآباد میں آسمانی بجلی گرنے سے دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 12:52 PM IST

مرشدآباد ضلع میں آسمانی بجلی گرنے سے متعدد اموات کی اطلاع ہے۔ ضلع کے مختلف علاقوں میں دو گھنٹے تک مسلسل بارش ہوئی۔ جس سے ایک ہی خاندان کے دو بھائیوں سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ 6 افراد زخمی بھی ہوئے جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

آسمانی بجلی گرنے سے تین ہلاک،متعدد افراد زخمی

مرشدآباد: مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی اور چلچلاتی دھوپ کے بعد بارش سے کہیں لوگوں کو راحت ملی تو کہیں لوگوں کی جان چلی گئی۔ گزشتہ روز مختلف اضلاع میں موسلادھا بارش اور ژالہ باری کی اطلاع موصول ہوئی تھی وہیں مرشدآباد ضلع سے بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے متعدد اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس واقعے میں ایک ہی خاندان کے دو بھائیوں سمیت 3 افراد کی موت ہو گئی۔ اس کے علاوہ 6 افراد زخمی ہوئے اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایک ہی خاندان کے دو بھائی حبیب شیخ (24) اور نی بخش شیخ (26)بارش کے دوران مرشد آباد ضلع کے بھرت پور کے بلاک نمبر 2 کے تحت کاگگرام علاقے میں کھیت میں کام کرتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئے۔ آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد ببلو شیخ، مینر شیخ اور ہیرو شیخ شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری طرف مرشد آباد کے سمشیر گنج تھانے کے لکشمی نگر میں اکیس سالہ صلاح الدین شیخ ندی کے کنارے بیٹھا تھا۔ اس وقت آسمانی بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا۔ اس کے علاوہ 4 اور لوگ زخمی ہوئے ہیں۔کاگگرام کے علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویشناک حالت میں پہلے سالار بلاک پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:American Consulate Kolkata موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہندوستان کے اقدامات کی ستائش

دوسری طرف سمشیر گنج تھانے کے لکی نگر میں ہلاک نوجوان صلاح الدین شیخ کا گھر فرکا تھانہ کے مہیش پور گاؤں پنچایت کے عنایت نگر گاؤں میں ہے۔ اس کی چند ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.