ETV Bharat / state

کولکاتا: آتشزدگی میں نو افراد ہلاک، ممتا بنرجی نے جائے حادثہ کا دورہ کیا - اردو خبر

ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

آتشزدگی میں سات افراد ہلاک
آتشزدگی میں سات افراد ہلاک
author img

By

Published : Mar 9, 2021, 1:51 AM IST

Updated : Mar 9, 2021, 6:50 AM IST

مغربی بنگال کے وسطی کولکاتا میں اسٹرینڈ روڈ پر واقع ایک عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ریاست کے فائر سروسز کے وزیر نے کہا ہے 'آتشزدگی میں اب تک نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر فائر فائٹرز ہیں اور ان کے علاوہ ایک سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا ہے'۔

آتشزدگی میں سات افراد ہلاک

انہوں نے کہا کہ 'فائر فائٹرز آگ بجھانے کے دوران لفٹ میں پھنس گئے جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی'۔

وہیں اس کے بعد وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ڈائریکٹر جنرل فائر سروسز جاوید شمیم اور کولکاتا پولیس کمشنر سومین مترا کے ہمراہ حادثے کی جگہ کا دورہ کیا۔

ریاستی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10-10 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی یوم خواتین: پارلیمنٹ، ریاستی قانون ساز اداروں میں خواتین ریزرویشن پر زور

جس عمارت میں آگ لگی ہے، وہاں ساوتھ ایسٹرن ریلوے کا دفتر تھا اور گراونڈ فلور پر ایک کمپیوٹرائزڈ ٹکٹ سینٹر بھی موجود تھا، آگ کی وجہ سے ریلوے ٹکٹ کی آن لائن بکنگ بھی متاثرہوئی ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2021, 6:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.