ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اسمبلی انتخابات 2021 کے لئے بنگلہ فلموں کے کئی مشہور اداکار، اداکارہ اور ہدایت کاروں کو ٹکٹ دیئے تھے۔ اسمبلی انتخابات 2021 میں بنگلہ فلموں کی تمام مشہور شخصیات کو کامیابی ملی اور وہ مغربی بنگال اسمبلی پہنچے۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت حاصل کرنے والی بنگلہ فلمی شخصیات میں سے ایک اداکار، ہدایت کار اور رکن اسمبلی راج چکرورتی بھی شامل ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ کے ٹیٹاگڑھ میونسپلٹی کے ماتحت سیف ہوم کے افتتاحی موقع سے قبل رکن اسمبلی اور ہدایت کار راج چکرورتی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔
ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے راج چکرورتی نے ہدایت کاری اور سیاست کو دو الگ الگ چیزیں قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل ہدایت کار ہوں اور یہ میری پہلی پسند ہے اور اس کے ساتھ ہی زندگی گزارتا ہوں، لیکن ( دیدی) ممتابنرجی کے ایک فون کال نے میرے اندر عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کر دیا۔
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی بننے کے بعد ہی وہ کام کر رہا ہوں، جو پہلے کیا کرتا تھا لیکن فرق اتنا ہے کہ میں پہلے کیمرے کے پیچھے رہ کر اپنی ڈائریکشن میں لوگوں سے کام کراتا تھا لیکن اب عوام کی ہدایت پر کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی آپ لوگوں کی طرح ہی بالکل زمینی سطح سے اٹھ کر اس مقام تک پہنچا ہوں۔ اس کے لئے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:
راج چکرورتی نے سیف ہوم کا افتتاح
ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی اور ہدایت کار راج چکرورتی کا کہنا تھا کہ زندگی میں کامیابی کے لئے تین چیزیں بےحد ضروری ہے۔ ایک اصول، دوسرا ضابطہ اخلاق اور تیسرا مضبوط ارادہ۔ ان تینوں سے ہی ایک انسان فرش سے عرش تک پہنچ سکتا ہے۔